آئی فون اردو بلاگ ریڈر
گذشتہ دنوں جب آئی فون ایس ڈی کے کو سمجھنا شروع کیا تو سوچا کیوں نا اس کی سمت متعین کر لی جائے تاکہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوئ ایپ بھی معرض وجود میں آجائے۔ تو فوری خیال ایک آر ایس ایس ریڈر کی طرف گیا کیونکہ اس کے لیے کچھ خاص مہارت درکار نا تھی لیکن ائی فون ڈیویلپمینٹ کے پیچیدہ عمل سے گزرنے کے لیے بہت ضروری تھا کہ ایک ایپ بنا کر اسے ایپ اسٹور میں شامل کیا جائے۔ تو پہلی اردو ایپ آئی فون اردو بلاگ ریڈر کے نام سے ایپ اسٹور میں دستیاب ہے۔
یہ ایپ اردو ٹیک وینس اور اردو ویب سیارہ کی آر ایس ایس فیڈ کو استعمال کرتی ہے اور تازہ شائع ہونے والے بلاگز براہ راست پڑھے جاسکتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا کے یہ ابھی بہت ابتدائی دنوں میں ہے اور اس سے کہیں عمدگی سے آر ایس ایس فیڈز براؤزر میں دیکھی جاسکتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ اس ایپ کو بہتر بنا کر اردو بلاگنگ کی تمام ریسورسز تک رسائی کو ممکن بنانا آئندہ کے ورژنز میں شامل ہے۔ اردو ویب کی آر ایس ایس فیڈ کبھی کبھی ایک مقام پر منجمد ہوجاتی ہے جس کے لیے اردو ویب انتظامیہ نے ایٹمز فیڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے تو اگلے اپ ڈیٹمیں ایٹمز فیڈ ہی استعمال کی جائے گی تب تک کے لیے ایسے ہی کام چلانا پڑے گا۔
آئی فون پر ایپ بنانے کے لیے آپ کو کئی پیچیدہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور یہ کئی لحاظ سے ایک انتہائی مہنگا سودا بھی ہے جبکہ آپ غیر تجارتی مقاصد کے لیے کام کررہے ہوں۔ ذیل میں ایک سادہ سی فہرست کے ذریعے آئی فون ایپ ڈیویلپمنٹ کے تمام مراحل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
– آئی فون ایس ڈی کے ڈاؤن لوڈ
– آبجیکٹو سی کی بنیادی معلومات — ساتھ ساتھ آبجیکٹ اورینٹڈ ڈیویلپمنٹ کی سوجھ بوجھ
– ایپ کا بنیادی خاکہ
– آئی فون سیمیولیٹر پر ایپ مکمل کرنا
– آئی فون ڈیویلپر پروگرام کی سبسکرپشن خریدنا جو 99 ڈالرز سالانہ کی بنیاد پر دستیاب ہے اور کارپوریشنز کے لیے 299 ڈالرز سالانہ۔
– سبسکرپشن کے بعد دیویپلمنٹ پروفائلز بنانا تاکہ اپنے ذاتی آئی فون میں ایپ کو اپنے فون پر چلا کر ٹیسٹ کیا جائے۔
– ٹیسٹنگ کے بعد ڈسٹڑیبیوشن پروفائل بنا کر آئی ٹیونز کنیکٹ کی مدد سے اپنی ایپ کو ایپ اسٹور میں منظوری کے لیے اپ لوڈ کرنا۔
ایپل نے آئی فون ایپ کی ماڈیریشن کا ایک بہت پیچیدہ نظام بنا رکھا ہے جو ڈیویلپر کے لیے انتہائی دشوار لیکن صارفین کو اعلی میعار کی ایپ فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر مجھے اردو بلاگ ریڈر اپروو کروانے کے لیے دو بار ایپ ڈیٹ کرنا پڑی جس میں پہلی بار ایپ آئیکون کا ایپل کی دی گئی گائیڈ لائن پر پورا نا اترنا تھا اور دوسری بار حیرت انگریز طور پر ایکسیپشن ہینڈلنگ کوڈ کی غیر موجودگی کی بنا پر ایپ کا رد ہونا۔ یہ خیال رہے کے ہر بار اپ ڈیٹ کرنے پر کم از کم دو ہفتے تک آپ کی ایپلیکشن کو اگلے مرحلے میں جانے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اس لیے کوشش کریں کے پہلی ہی بار گائیڈ لائنز کے حساب سے ایپ بنائی جائے۔
اگر اس ایپ میں بہتری اور اردو کے حوالے سے کسی ایپ کا خیال آپ کے پاس ہو تو اسے ضرور شیر کریں۔
Filed Under: اردو بلاگنگ, انفارمیشن ٹیکنالوجی
آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (12)
یاسر عمران مرزا
October 13th, 2009 at 2:45 am
میںنے کچھ عرصہ پہلے کچھ بلاگز آئی فون میں پڑھنے کی کوشش کی تو اردو فونٹ صحیح طرح نظر نہیں آ رہے تھے، لیکن اس کے بعد آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم 3 ریلیز ہوا جس میں عربی کی براہ راست سپورٹ شامل تھی، پھر اس میں بلاگ کھول کر نہیںدیکھا میں نے۔ اب آپ بتا رہے ہیںکہ یہی آر ایس ایس براوئزر میں بہتر طریقے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مطلب آئی فون میں اردو کی سپورٹ بھی اچھی طرح شامل کر دی گئی۔ اورابھی تو نیا آئی فون تھری جی ایس بھی ریلیز ہو گیا۔
آپ کی یہ کوشش نہایت اچھی ہے جس سے آئی فون استعمال کرنے والے اردو بلاگرز اور صارفین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ لیکن کیا یہ ایپلیکیشن صرف آر ایس ایس تک محدود رہے گی ، جہاں تک میں سمجھا ہوں اس ایپ میں صرف روابط ظاہر ہوں گے اور پوری تحریر پڑھنے کے لیے براوئزر تک جانا پڑے گا۔کیا ایسا ممکن ہے کہ اسی ایپ کے اندر اچھے اردو فونٹس میں مضمون پڑھنے کا انتظام بھی ہو سکے۔
نبیل
October 13th, 2009 at 3:29 am
زبردست راشد، جزاک اللہ خیر۔ بہت اعلی کام کیا ہے آپ نے۔ میرے پاس آئی فون نہیں ہے ورنہ میں ضرور اس اپلیکیشن کو استعمال کرتا۔
آئی فون پر اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے، دوسری جانب آئی فون اور اس کے ڈیویلپمنٹ سسٹم پر پرائس ٹیگ بھی بہت زیادہ ہے۔ ذیل کے ربط پر آئی فون اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے بارے میں کچھ مفید معلومات موجود ہیں:
http://www.smashingmagazine.com/2009/08/11/how-to-create-your-first-iphone-application/
آپ کو مبارک ہو کہ آپ ایپل جیسی ڈھیٹ کمپنی سے اپنی اپلیکیشن اپروو کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
آپ پلیز اس بارے میں مزید معلومات بھی فراہم کرتے رہیں۔ کیا آئی فون اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کےلیے آئی میک لازمی درکار ہے؟ میں نے کسی زمانے میں نیٹ سے او ایس ایکس کی ایک ورچوئل مشین ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ کیا اسے اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
ابوشامل
October 13th, 2009 at 5:53 am
بہت خوب۔ آپ جیسے ساتھیوں کی کوشش سے اردو بلاگنگ نئے میدانوں میں متعارف ہو رہی ہے۔ ہمارے لیے آئی فون ہی مہنگا سودا ہے، اس کے لیے ایپ ڈیولپمنٹ تو بہت دور کی بات ہے
ویسے گزشتہ دنوں میں میں نے اردو بلاگرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ اردو بلاگنگ تو “ثواب دارین” کے لیے چل رہی ہے، اشتہارات وغیرہ لگتے نہیں، نفع دھیلے کا نہیں، الٹے ہوسٹنگ وغیرہ کے اخراجات کی جیب سے ادائیگی ہے۔ کوئی پروگرام وغیرہ بھی طے کریں تو جیب سے پیسے دیں، مقابلے میں انگریزی بلاگرز کو ایک تو تکنیکی طور پر دشواریاں نہيں ہوتیں، کیونکہ وہ بنا بنایا پکا پکایا مال استعمال کرتے ہيں، دوسری جانب انہیں اسپانسرز بھی دھڑا دھڑ مل جاتے ہیں۔ اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ آپ کو اجر دے اور وہ وقت لائے کہ آپ اس سے مالی فائدہ بھی سمیٹ سکیں۔ میرے خیال میں اردو بلاگنگ کی ترویج میں رکاوٹ کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے کہ اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
فاضل
October 13th, 2009 at 8:08 am
سلام علیکم
بہت خوب جناب، میں نے ابھی آئی فون لیا ہے، انسٹال کرکے دیکھوں گا۔ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے۔
اگر آئی فون کے لیے اردو کی بارڈ بھی بن جائے تو بہت ثواب ملے گا
شکریہ، جزاک اللہ
راشد کامران
October 13th, 2009 at 11:34 am
یاسر صاحب۔ بالکل او ایس تھری کے بعد تمام بلاگز سفاری میں درست طریقے سے نظر آتےہیں اگر ان کی تھیمز سفاری ونڈوز پر درست چلتی ہے تو۔ فی الحال تو ایپ آر ایس ایس ریڈ کرتی ہے اور سفاری بھی ایپ میں ہی شامل ہے تو ایپ سے باہر نکلے بغیر بلاگ پڑھا جاسکتا ہے۔ لیکن مستقبل قریب میں مزید چیزیں اس میںشامل کرنے کا پلان ہے جیسے تھوڑی سی تفصیل، نئے بلاگز کے الرٹس وغیرہ۔
نبیل صاحب شکریہ۔۔ واقعی ایپ اپروو کروانا ایک عذاب سے کم نا تھا لیکن ان کی گائیڈ لائن پر رہ کر ایپ بنائی جائے تو ایک دفعہ میں بھی اپروو ہوجاتی ہے۔ جہاں تک میک اوس کا تعلق ہے تو قانونی طور پر میک اوس استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ایپل میک ہونا ضروری ہے۔ انٹرنیٹپر دیے گئے طریقوں سے میں نے اپنے پی سی پر میک انسٹال کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی خاص کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ اور ہیک ورژن استعمال کرنے کا مشورہ تو میں کسی کو دے ہی نہیں سکتا۔ اور آئی فون ایپ صرف ایکس کوڈ میں بھی بنائی جاسکتی ہے جو میک اوس کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں۔
ابوشامل صاحب بہت شکریہ۔ جناب اردو سافٹ ویر اور بلاگنگ سے مالی فوائد حاصل کرنا خاصا مشکل کام ہے خاص کر سافٹ ویر جس کی قیمت وہ بھی اردو کمیونٹی سے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
فاضل صاحب ۔۔ والسلام۔ آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ جہاں تک کی بورڈکا تعلق ہے تو فی الحال فارسی کی بورڈ سے کام چل رہا ہے لیکن کوشش ہوگی کے ایک اردو کی بورڈ بھی بنایا جائے۔
نبیل
October 14th, 2009 at 11:14 am
راشد، آپ کے پاس کونسا آئی میک ہے؟
راشد کامران
October 14th, 2009 at 11:45 am
نبیل میرے پاس میک منی ہے۔ اگر آپ کے پاس اچھا مانیٹر اور تمام ہارڈ ویر پہلے ہی موجود ہے تو میک منی اچھا آپشن سے اور غیر ضروری چیزوں پر پیسے خرچ کرنے سے بچ جاتے ہیں۔
راشد کامران
October 14th, 2009 at 11:47 am
میک منی کی ایک تعارفی پوسٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں
http://www.urdublogging.com/?p=56
نبیل
October 14th, 2009 at 3:21 pm
شکریہ راشد۔ یعنی کہ آپ نے بھی آئی فون پر ڈیویلپمنٹ کے لیے ہاتھی بانوں سے دوستی گانٹھ لی۔
ابھی تو شاید میں کچھ عرصہ ان حسیناؤں کو دور سے ہی دیکھوں گا، کیا خبر کب وصل کا لمحہ نصیب ہوتا ہے، یا اور جیتے رہنے پر بھی یہی انتظار رہتا ہے۔
راشد کامران
October 14th, 2009 at 3:26 pm
بس جناب کیا کریں ۔۔ سنا ہے آج کل ایک انتہائی قاتل پراڈکٹ پر کام جاری ہے۔۔ یعنی ایپل ٹیبلیٹ پر تو فی الحال ساری خرایداریاں موخر کردی ہیں جب تک اعلحضرت اسٹیو جابز صاحب کوئی اعلان نہیں فرمادیتے۔
اردو بلاگز اپ ڈیٹس « Yasir Imran Mirza
April 25th, 2010 at 10:04 am
[…] تھیم ظاہر ہو گی اور اسکی شکل کچھ کچھ راشد کامران صاحب کےاردو بلاگ ریڈر جیسی ہو گی۔ میں نے اس تھیم کو وینڈوز موبائل اور نوکیا […]
مزاح کی دنیا
April 26th, 2010 at 9:16 am
بہت خوب جناب
اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں