ایپل اپڈیٹ

پچھلی ایپل اپڈیٹ کے بعد سے اب تک بہت سا پانی کوُپرتینو کے پلوں سے گزر چکا ہے۔ آئی فون فور کے بعد آئی پیڈ ٹو، آئی او ایس فائیو اور میک اوس لائن؛  تو پیش خدمت ہے ایک مختصر ایپل اپ ڈیٹ۔

آئی پیڈ ٹو
آئی پیڈ ٹو کو آئی پیڈ ڈیڑھ کہہ لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ پہلے آئی پیڈ کے مقابلے میں اس میں اے فائیو پراسیسر، گرافکس کی صلاحیت میں دوگنا اضافے اور کیمرے کے علاوہ کچھ تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے ہی آئی پیڈ موجود ہے تو یہ ایک غیر ضروری اپ ڈیٹ ہے لیکن نیا ٹیبلیٹ خریدنے کے لیے اولین انتخاب۔ اینڈروائڈ ٹیبلیٹ کی طرف سے فی الحال ایپل کو کوئی خاص مقابلہ درپیش نہیں ہے اور مارکیٹ سے حاصل ہونے والے اعدادو شمار ایپل کے حق میں ہی ہیں۔ بی بی پلے بک اور ایچ پی کے نومولود ٹچ پیڈ نے ابھی فی الحال عام صارف کو کچھ متاثر نہیں کیا ہے۔ آئی پیڈ ٹو میں اسکرین مررنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے بیرونی اسکرین پر خاص تار یا ایر پلے کے ذریعے وائرلیس آئی پیڈ اسکرین مرر کی جاسکتی ہے۔

آئی او ایس فائیو
ایپل فونز اور ٹیبلیٹ ڈیوائسز پر چلنے والے او ایس کا نیا ورژن آئندہ چند مہینوں میں متوقع ہے۔ اس او ایس کی سب سے نمایاں خصوصیت کلاؤڈ کی شمولیت ہے۔  یہ بات  یاد رہے کہ ایپل اس میدان میں تھوڑی دیر سے داخل ہورہا ہے لیکن پچھلے ریکارڈ کے حساب سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ اپنی آسان اور پہلے سے موجود بہترین سروسز کے ساتھ مربوط کلاؤڈ سروس بہت جلد اپنا مقام بنا لے گی۔ کلاؤڈ کے علاوہ ائی او ایس پانچ کی چیدہ چیدہ خصوصیات کچھ اسطرح سے ہیں
۱۔ ایک نیا نوٹیفیکیشن سینٹر جو اب پہلے سے چل رہی ایپس کو روکے بغیر ضروری اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر اینڈروئڈ میں پہلے ہی موجود ہے
۲۔ پی سی فری ایکٹیویشن۔ اب آئی فون کو آئی ٹیونز سے منسلک کیے بغیر بھی ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے۔
۳۔ آئی میسج۔ آئی فون صارفین ایک دوسرے کو براہ راست بغیر کیریر چارجز ٹیکسٹ اور ملٹی میڈیا میسیجز بھیج سکتے ہیں۔ بی بی کے صارفین کو یہ سہولت پہلے ہی دستیاب ہے۔
۴۔ نیوز اسٹینڈ۔ ایک خاص سیکشن جس میں اخبارات و میگیزین اسی طرح دسیتاب ہوں گے جیسے آئی بکس میں کتابیں۔
۵۔ سفاری، ای میل اور فوٹو ایپس میں کئی نئی سہولیات۔
۶۔ وائی فائی کے ذریعے وائرلیس آئی ٹیون سنک۔
ڈویلوپرز کے لیے بھی آئی او ایس ۵ ایس ڈی کے میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثلا انٹرفیس بلڈر میں اسٹوری بورڈ کی سہولت جس کی بدولت اب پورا یوزر انٹرفیس ایک ہی اسکرین پر ڈیزائن کیا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ کلاؤڈ اسٹوریج اور ایر پلے اے پی آئی کو بھی عام کیا گیا ہے اور نئے فریم ورکس بھی شامل کیے گئے ہیں  جیسے کور امیج فریم ورکس جس سے تصاویر کی کوڈ کے ذریعے ادارت کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ آئی او ایس ۵ میں پہلی مرتبہ اردو کے فینسی فانٹس بھی کام کرنا شروع ہوگئے ہیں چناچہ اب ایپس نستعلیق فانٹس کو استعمال کرسکتی ہیں۔

میک اوس لائن
ایپل کا نیا میک اوس لائن اگلے مہینے عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے مکمل فیچرز کی تفصیلات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں چند چیدہ چیدہ  خصوصیات کچھ اسطرح سے ہیں
۱۔ آئی پیڈ یوزر انٹرفیس کا محدود استعمال (لانچ پیڈ) جس کے ذریعے سسٹم میں موجود تمام ایپلیکیشنز آسانی سےایک جگہ دستیاب (نوم کے نئے ورژنز بھی کچھ اسی طرح کام کرتے ہیں)
۲۔ مشن کنٹرول؛ جس کے ذریعے نہایت آسانی سے مختلف ورک اسپیسز میں ایپس پر کام کرنے کی آسانی
۳۔ آٹو سیف اور او ایس میں خود کار ورژن کا نظام۔ بہت ہی اہم اور عمدہ فیچر جس سے ڈیٹا ضائع ہونے کا امکان بہت ہی کم ہوگیا ہے۔
۶۔ فل اسکرین ایپلیکشنز۔ چھوٹی اسکرین جیسے ۱۳ انچ میک بک یا ایر پر یہ بہت ہی عمدہ طریقے سے کام کرتا ہے۔
اس وقت گھریلو استعمال کے لیے دستیاب تمام آپریٹنگ سسٹمز میں میک او ایس لائن بلاشبہ ایک بہت ہی منفرد او ایس کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسکی مقررہ قیمت تیس ڈالر ہے اور پہلی مرتبہ یہ صرف ایپل میک ایپ اسٹور کے ذریعے ہی  دستیاب ہوگا۔ اگر آپ کے پاس براڈ بینڈ نہیں تو پھر یہ مرحلہ کافی دشوار ہوسکتا ہے۔
ایپل کی طرف سے ستمبر میں آئی فون فائیو یا فور ایس بھی متوقع ہے لیکن اب تک یہ محض افواہ ہی ہے اور اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات جیسے ہی دستیاب ہونگی آپ اس بلاگ پر پڑھ سکیں گے۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (7)

نبیل

June 26th, 2011 at 2:28 pm    


بہت شکریہ راشد۔
ایپل کی پراڈکٹس استعمال کرنے کا میرا شوق اب بڑھتا جا رہا ہے۔ اگزشتہ دنوں او ایس ایکس کی ایک ورچوئل مشین ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرکے چلانے میں کامیابی تو ہو گئی لیکن وہ بات نہیں مولوی مدن کی سی۔ :)

ایپل اپڈیٹ | Tea Break

June 26th, 2011 at 8:16 pm    


[…] ایپل اپڈیٹ […]

عمر احمد بنگش

June 27th, 2011 at 1:47 am    


آئی او ایس فائیو کا بے چینی سے انتظار، اور اس سے بھی زیادہ اس کی محفوظ جیل بریکنگ اور ان لاکنگ کی راہ تک رہا ہوں‌میں۔۔۔۔ :)

راشد کامران

June 27th, 2011 at 3:20 pm    


نبیل۔ او ایس ایکس کا اصل لطف میک پر ہی ہے۔۔ جی کڑا کرکے ایک بار ایک میک لے ہی لیں اور پھر مجھے یقین ہے کہ آپ کو شاید ہی کوئی دوسرا ہارڈ ویر بھائے :)

عمر۔۔ بس چند اور مہینوں کی بات ہے۔۔ ایسا لگتا ہے کہ ستمبر میں شاید عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگا اور جیل بریکنگ تو ساتھ ساتھ ہی ہوتی رہتی ہے ۔۔

ابوشامل

July 7th, 2011 at 1:40 am    


بہت خوب۔ ہمارے لیے تو سب سے اہم اپ ڈیٹ آئی او ایس 5 ہے جس میں اردو فونٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
باقی ہمارا حال تو ‘جنگل میں مور ناچا، میں نے نہیں دیکھا’ والا ہے :)

راشد کامران

July 8th, 2011 at 1:24 pm    


محترم ایک بار آپ مور کا ناچ دیکھ لیں پھر آپ کو کوئی اور رقص‌شاید ہی بھائے :)

عائشہ

October 21st, 2015 at 1:46 am    


آئی فون پہلے سے تو کچھ بہتر ہوگیا ہے

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website