دنيا كا سب سے عقلمند انسان

ايك پاگل سے كسي نے دريافت كيا كے اگر تم كو پاكستان كا صدر بنا ديا جائے تو تم كيا كرو گے؟ پاگل نے جواب ديا، سب سے پہلے سندھ كے وزير اعلي كو تبديل كروں گا كيونكہ وہ ايسے بيانات ديتے ہيں جو ہم پاگل ہوكے بھي نہيں سوچ پاتے۔

ان ہي بلاگز ميں آپ موصوف كے كئي اقوال زريں پڑھتے رہے ہيں جيسا كے بارہ اكتو بر كے تاريخي موقع كے فرمودات اور اب حاليہ خود كش دھماكوں اور بينظير كي آمد پر موصوف كي لب كشائي نے تو محفل جيسے زعفران زار كردي حضر ت كافي مضطرب نظر آتے ہيں اوراب كي بار آپ نے فرمايا۔۔

بينظير اچانك دورے كر رہي ہيں، كچھ ہوا تو خود ذمہ دار ہوں گي، ارباب رحيم
سيكيورٹي پر غير ملكي دباؤ قبول نہيں كريں گے، عورت كي حكمراني ميں نحوست ہے ديكھ ليں كتنے لوگ ہلاك ہوئے۔
جنگ كراچي۔ اكتوپر ٢٤، ٢٠٠٧

جيسا كےبينظير نے آنے سے پہلے وزير اعلي كو بالكل بے خبر ركھا، اچانك دبئي سے ايك جہاز آيا اور لاكھوں لوگ سڑكوں پر امڈ آئے ورنہ تو وزير اعلي سيكيورٹي كا ايسا فول پروف نظام بناتے جيسا اس سے پہلے ١٢ اكتوبر ٢٠٠٧ كو چيف جسٹس كي آمد پر بنايا تھا۔ اور بينظير كو چاہيے كے وہ اپنا مكمل شيڈول وزير اعلي كي خدمت ميں پيش كريں اور اخباروں ميں چھاپيں تاكہ عورت كي حكمراني كي نحوست سے نجات كے ليے ٧٢ حوروں كے اگلے شوہر ايك اور خود كش حملہ ترتيب دے سكيں۔

مشرف حكومت كےاس عسكري جمہوريت دور ميں ميري طرح كئي لوگوں نے اس بات كا انتظار كيا كے شايد دو كيريكٹر ز يعني ارباب صاحب (دنيا كے سب سے عقلمند انسان) اور وصي ظفر (ننھا بچہ) حكومت نے بس اب واپس جمع كرائے كہ كرائے، ليكن چلو موجودہ حكومت ميں كوئي تو ہے جو لوگوں كے چہروں پر مسكراہٹ بكھيرنے كا كام كرتا ہے۔۔ گو كے سندھ حكومت كے دن بھي اب گنے چنے رہ گئے ہيں ليكن اميد ہے موجودہ سياسي اور ملكي صورت حال كئي ايسے بيانات اخبارات كي زينت بنائے گي جو ہلاك ہونے والوں كے لواحقين كے ليے بہت اطمينان انگيز ہوگا

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (2)

میرا پاکستان

October 28th, 2007 at 2:40 am    


پتہ نہيں صدر محترم ارباب صاحب كو كيوں ابھي تك برداشت كررہے ہيں حالانكہ يہ صاحب عورت كو منحوس قرار دے كر ان كي روشن خيالي كا ستيانس كررہے ہيں۔

راشد کامران

October 28th, 2007 at 2:49 am    


كے كئي وزير وں اور مشيروں كو لوگ بر ملا مسخرہ قرار ديتے ہيں۔۔ اور عورت كي
حكمراني كي نحوست والي بات تو بالكل ہي بے تكي ہے اور حكومت كي پاليسيوں كے بالكل متضاد

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website