انٹرنیٹ سہولت یا مصیبت — ٹیگ ڈوری

میرا پاکستان کے افضل صاحب نے انٹرنیٹ‌کے حوالے سے اپنے کچھ خیالات بلاگبند کیے تھے اور دوسرے بلاگرز کو اس سلسلے میں ٹیگ کیا تھا کہ کیا انٹر نیٹ ان کی زندگی میں کس بھی قسم کی مثبت یا منفی تبدیلیاں لارہا ہے یا نہیں۔ براہ راست سوالات کے جوابات یہاں درج ہیں۔

انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
کام کے دنوں میں کم از کم بارہ گھنٹے جس میں کام کا دورانیہ بھی شامل ہے۔

انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟
بہت زیادہ۔ زندگی میں سہولیات بڑھ گئی ہیں۔ رابطہ رکھنے کے طریقہ کار بدل گئے ہیں اور اب کئی لوگوں کی ہاتھ کی لکھائی سے واقفیت نہیں‌ رہی؛ بلکہ ہاتھ کی لکھائی پڑھنا ایک دشوار کام بن گیا ہے۔ خریدوفروخت کے طریقہ کار میں تبدیلی آگئی ہے اور کتاب پڑھنے کا پورا ماڈل بھی کافی تبدیلی ہوگیا ہے۔ یعنی گھر کے اندر اور باہر کی پوری دنیا سے میل جول اور روابط رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے لیکن اس کا سب مثبت پہلو یہ ہے کہ ایک بہت ہی اچھی آن لائن کمیونٹی سے تعارف ہوا ہے جو بغیر انٹرنیٹ کسی صورت ممکن نا تھا۔ یہ البتہ شخص پر منحصر ہے کہ وہ سہولت کا استعمال کس طرح‌کرتا ہے۔

کیا انٹرنیٹ نے آپ کی سوشل یا فیملی لائف کو متاثر کیا ہے اور کس طرح؟
فی الحال اتنا زیادہ نہیں؛ لیکن کبھی کبھار اوقات کار مناسب طریقے سے ترتیب نا دینے یا ذاتی پراجیکٹس پر گھر میں کام کرنے کے سبب ہر شریف آدمی کی طرح‌ سرزنش ہوجاتی ہے۔

اس علت سے جان چھڑانے کی کبھی کوشش کی اور کیسے؟
ذاتی طور پر میں انٹرنیٹ کو لت نہیں سمجھتا بلکہ سہولیات کے غیر مناسب استعمال کے سبب مختلف چیزوں کی عادتیں پڑ جاتی ہیں وہ لتیں ہیں۔ مثلا غیر مفید چاٹ رومز میں وقت برباد کرنا، فرضی شناخت سے لوگوں کے جذبات مجروح کرنا یا بے وقت آن لائن یا آف لائن گیمز جیسی لتیں‌ لوگوں کو پہلے بھی تھیں  اب اس کا دائرہ انٹرنیٹ تک وسیع ہوگیا۔

کیا انٹرنیٹ آپ کی آؤٹ ڈور کھیلوں میں رکاوٹ بن چکا ہے؟
چند مہینوں سے اس میں مستقل اضافہ ہونا شروع ہوا ہے؛ شاید انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے والے آؤٹ ڈور کھیلوں سے بھاگتے ہیں؛ یہ بہر حال بہت ذاتی تجربہ ہے۔

میں چاہوں گا کہ
افتخار اجمل بھوپال، ابوشامل، جعفر، خرم بھٹی، بدتمیز صاحب کی نظروں سے یہ تحریر گزرے تو اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔ ساتھ ساتھ جاوید احمد گوندل صاحب گو کہ باقاعدہ بلاگر نہیں‌ ہیں اگر چاہیں تو اپنے تجربات کسی بھی بلاگ کے تبصروں میں بیان کریں۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (13)

جعفر

October 19th, 2009 at 11:57 pm    


جناب یہ بڑی زیادتی ہے آپ کی۔۔
میرے بھی کم و بیش یہی خیالات ہیں انٹر نیٹ کے بارے میں
لیکن آپ اس طرح خیالات قلم بند کرتے ہیں کہ ہم جیسوں کے پاس لکھنے کو کچھ نہیں‌رہتا۔۔۔
بڑی زیادتی ہے آپ کی ۔۔۔

افتخار اجمل بھوپال

October 20th, 2009 at 2:23 am    


نتھی کرنے والے حضرات کو چاہیئے کہ جسے نتھی کیا گیا ہے اُسے بذریعہ اس کے بلاگ پر تبصرہ یا ای میل مطلع کریں ۔ ربط دینے سے آجکل تبصرہ میں ظاہر نہیں ہو رہا ۔ وجہ نامعلوم
میں تو کچھ اور کہنے یہاں آیا تھا اور ڈوری گلے پڑ گئی

خرم شہزاد خرم

October 20th, 2009 at 2:54 am    


اس سے کیا ثابت ہوا

سہولت یا مصیبت

سبق بھی تو نکالے نا

محمد طارق راحیل

October 20th, 2009 at 3:31 am    


آپ کے جوابات کافی دلچسپ ہیں :(

ابوشامل

October 20th, 2009 at 5:24 am    


کل انشا اللہ آپ کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ یاد رکھنے کا بہت شکریہ

راشد کامران

October 20th, 2009 at 11:32 am    


جعفر صاحب۔۔ آپ نے تو زنبیل کھول کر بڑی عمدگی سے لکھا ہے۔۔ اب انٹرنیٹ سے جن کا روزگار وابستہ ہو قریب قریب ایک جیسا ہی وقت صرف کرتے ہیں تو خیالات میں بھی یکسانیت آجاتی ہے (:

اجمل صاحب۔ معافی چاہتا ہوں کہ بروقت مطلع نا کرسکا۔۔ ورڈ پریس میں‌ نا معلوم کیوں جب تک پوسٹ‌ کا ریفرنس نا دو تو فوری پنگ بیک ظاہر نہیں ہوتا۔ امید ہے تمام لوگ دوسرے ذرائع سے بھی مطلع کریں‌گے۔

خرم شہزاد خرم صاحب۔۔ اب یہ تو آپ پر ہے۔۔ ویسے زیادہ تر ایجادات استعمال کی بنیاد پر سہولت یا مصیبت بنتی ہیں‌اور کیونکہ میرا روزگار انٹرنیٹ‌سے وابستہ ہے تو میرے لیے تو سہولت سے کچھ بڑھ کر ہی ہے۔

محمد طارق راحیل صاحب۔۔ شکریہ۔۔ آپ کا دوسرا تبصرہ بھی ملا تھا؛ آپ کا بلاگ اردو بلاگ سرچ میں ایڈ کردیا ہے۔

ابوشامل صاحب۔۔ آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا۔

ابوشامل » ٹیگ کی رسی

October 21st, 2009 at 12:41 am    


[…] ٹیگ کی ڈوری برادر راشد کامران کے بلاگ سے ہوتی ہوئی اب ایک رسی کی صورت میں ہمارے گلے میں آ پھنسی ہے۔ سو اس کو اتارنا بھی ضروری ہے۔ برادر راشد کے شکریے کے ساتھ سوالات کے جوابات: انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟ تقریباً 9 گھنٹے روزانہ، کیونکہ کام کی نوعیت ہی ایسی ہے۔ اختتام ہفتہ پر نیٹ سے دو دن کی چھٹی کبھی کبھی بہت گراں گزرتی ہے لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان دو دنوں میں مطالعہ اور بہت سارے اہم کام نمٹ جاتے ہیں بلکہ بسا اوقات بلاگ کے لیے تحاریر بھی انہی دو دنوں میں لکھتا ہوں۔ انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟ زندگی میں تبدیلی تو آئی ہے خصوصاً خیالات و نظریات میں تو کافی زیادہ۔ بھڑکنے پھڑکنے کے بجائے اب بات کو تحمل سے سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا ہے۔ زندگی میں آنے والی چند تبدیلیوں کو میں انٹرنیٹ ہی کی مرہون منت سمجھتا ہوں جن میں مطالعے کی عادت اور لکھنے کا آغاز اہم ہیں۔ البتہ اس کے چند نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ خطاطی، جس کا کسی زمانے میں بڑا شائق تھا، اب اتنی خوبصورتی سے نہیں کر سکتا جتنی کہ پہلے کرتا تھا، اب ہاتھ کے بجائے فونٹس اور خطاطی کے سافٹ ویئرز پر انحصار ہے۔ […]

انٹرنیٹ اور میں « تلخابہ

October 21st, 2009 at 2:06 am    


[…] برادر راشد کامران  کی طرف سے برادر ابوشامل کو آئی ٹیگ کی ڈوری انہوں نے ہماری طرف بڑھا دی ہے ۔ یہ پانچ مختصر سوالات ہمیں اپنے تجزیہ کا موقع دیتے نظر آتے ہیں۔ انٹرنیٹ نے ہماری زندگی پر کیا اثر ڈالا ہے؟ اس سوال کا جواب ان پانچ سوالوں کے آگے درج جوابوں میں جو  قارئین تلخابہ کے یہاں دیے جارہے ہیں۔ آپ ان سوالوں کے کیا جواب دیں گے یا آپ کے ذہن میں کیا ایسے  مزید سوال جن کے جواب آنے چاہیے۔ اس سے آگاہ کیجیے۔ شکریہ ۔ […]


[…] سے شرمیلے اور کم گو سے راشد کامران بھائی نے ہمیں اپنی محبتوں کے ساتھ ساتھ افضل بھائی کی […]

ًمحمد طفیل

November 29th, 2009 at 10:30 pm    


یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے کس حد تک مستفید ہوتا ہے۔ بطور ایک استادکے میرا زاتی تجربہ یہی ہے کہ نوجوان طبقہ تفریح کے لئے اور ہم جیے علم اور تعلیم کے لئے انٹرنیٹ پر آن لائن ہوتے ہیں۔

راشد کامران

December 1st, 2009 at 11:17 pm    


محمد طفیل صاحب۔ بلاگ میں خوش آمدید۔۔ آپ کی بات درست ہے کہ انٹرنیٹ سے جس کو جس چیز کی طلب ہو وہ اسے مل جائے گی اب تو یہ انسان کی اپنی صوابدید پر ہے کہ وہ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Once upon a time I was tagged | o_O بدتمیز

February 10th, 2010 at 4:27 pm    


[…] میں آج حد درجہ ویلا ہوں لہذا مجھے یاد آیا ایک ٹیگ ہوا تھا بوریت سے بچنے سے بہتر ہے بندہ پوسٹ ہی کرے۔ ساتھ […]

عائشہ

October 21st, 2015 at 1:44 am    


واقعہ سچ ہے کہ انٹر نیٹ ہماری زندگی پر کافی اصراندز ہوا ہے اور جب مجھے امی جان کہتی کے گھر کا کام کرو تو مجھے اپنا انٹرنیٹ پر کام چھوڑ کر گھر کے کام کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم انٹرنیٹ کو کچھ مخصوص وقت دیں جسے ہماری عام زندگی پر کام اصر پڑئے گا شکریہ

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website