اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے اس”یوم اردو بلاگنگ” پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص طور پر نبیل حسن نقوی کا مضمون اردو بلاگنگ کا منظر نامہ بہت ہی اہم ہے۔  اس کے علاوہ زکریا نے اپنے بلاگ میں بھی آج اہم تحریر شائع کی ہے جس سے کئی بلاگرز  کے ذہنوں میں بلاگنگ کے حوالے سے موجود سوالات کے جوابات مل سکیں گے۔ فی الحال یہ روابط ملاحظہ کیجیے اور کیا ہی بہتر ہو کہ اچھے دستیاب وقت میں ان مضامین کو پڑھا جائے۔

اردو بلاگنگ کا منظر نامہ از نبیل حسن نقوی
بلاگنگ کیا ہے؟ از میرا پاکستان
بلاگنگ کیا ہے؟ از راشد کامران
اردو بلاگ انگریزی بلاگ از شاہ فیصل

اور ایک نئے اردو بلاگر کے لیے بدتمیز کے بلاگ پر “نئے اردو بلاگرز کے لیے” ایک مکمل صفحہ موجود ہے جہاں اردو بلاگنگ کے اسرارو رموز اور قاری قابو کرنے کے پیچیدہ گر سیکھے جاسکتے ہیں۔ اور اگر اس کے بعد بھی آپ بضد ہوں کے آپ کو بلاگنگ نرڈ بننا ہے تو پھر جہانزیب کے بلاگ اردو جہاں کے یہ مفید لنکس آپ کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

ونڈوز پر اردو
لینکس پر اردو
اردو سانچہ بنائیں۔

ان تمام مفید لنکس سے حاصل شدہ معلومات سے تشفی نہ ہوسکے تو پھر “خاور کھوکھر” کی شاگردی اختیار کیجیے اور بلاگ لکھنے کا اصل ڈھنگ سیکھیے۔ اور اگر یہ تمام مراحل طے کرنے کے بعد بھی آپ کے ذہن میں یہ سوال اٹھے کہ “اردو بلاگنگ کیاہے” تو پھر ہوسکتا ہے کہ

افتخار اجمل صاحب آپ کو مثال بنا کر دوسرے بلاگرز کی تربیت کا اہتمام کریں
میرا پاکستان کے افضل صاحب آپ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے بلاگ کو مزید بہتر بنائیں
یا پھر جعفر کے دسترخوان پر آپ کے بلاگ کی ڈش بنا دی جائے
اور یہ بھی ممکن ہے کہ صریرہ خامئہ وارث پر آپ کے بلاگ کا نوحہ تحریر ہو

ان تمام باتوں سے بچنے اور ابو شامل کی توجہ حاصل کرکہ وکی پیڈیا کا مضمون بننے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی داستان یوں بھی بیان کی جاسکتی ہے۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (17)

میرا پاکستان

August 19th, 2009 at 2:27 pm    


یہ کام آپ نے اچھا کیا ہے۔

فیصل

August 19th, 2009 at 3:07 pm    


وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ ایک تو نہیں دو ہفتے بنتے ہیں۔ مجھے اسکا پس منظر تو نہیں معلوم نہیں لیکن اچھی روایت کی داغ بیل ہے۔

راشد کامران

August 19th, 2009 at 3:19 pm    


افضل صاحب شکریہ۔
فیصل صاحب۔۔ یہ بنتے تو دو ہی ہفتے ہیں لیکن اردو بلاگرز کی بین البراعظمی موجودگی کی مناسبت سے غالبا دو دو دن ہر موضوع کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ویسےمجھے پوسٹ‌میں منظر نامہ کی اس پوسٹ‌کا لنک ڈالنا چاہیے تھا جہاں اس کی تفصیل ہے ۔۔ فی الحال آپ تفصیلات یہاں‌دیکھ سکتے ہیں
http://www.manzarnamah.com/2009/08/program-blog-week/

محمد وارث

August 19th, 2009 at 11:22 pm    


واہ صاحب، نوحے :) حالانکہ ہم تو ‘قصیدے’ ہی لکھتے ہیں۔خیر
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
چلتے ہیں کیا :)

کنفیوز کامی

August 20th, 2009 at 6:08 am    


نعرے کا جواب مل گیا ۔

راشد کامران

August 20th, 2009 at 1:56 pm    


محمد وارث صاحب‌
(:۔
اب جس صورتحال کا بیان تھا اس میں قصیدہ تو ہجو ہو جاتا چناچہ نوحے پر تکیہ کیا۔۔

کامی بھائی۔ کونسا نعرہ جناب؟

عبداللہ

August 22nd, 2009 at 4:18 pm    


راشد صاحب آپنے تو آتش شوق اور بھڑکا دی ہے جلد بقیہ تینوں جرنیلوں کی داستاں بھی تحریر کیجیئے کہ آنکھوں کو قرار اور دل کو چیں نصیب ہو

راشد کامران

August 22nd, 2009 at 5:36 pm    


بس جناب جیسے جیسے موقع ملتا جائے گا داستانیں بیان کرتے رہیں گے۔ آپ کو طریقہ کار پسند آیا اس کے لیے نہایت مشکور ہوں۔


[…] کسی نے سنجیدگی سے اردو بلاگنگ پر کچھ پڑھنا ہو تو اس پوسٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ AKPC_IDS += "1486,";Popularity: unranked […]

ابوشامل

August 28th, 2009 at 12:06 am    


ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔
ویسے اردو وکیپیڈیا کے مضمون کا حصہ بننے کے لیے میری توجہ کی ہر گز ضرورت نہیں۔ آپ کا صرف اردو بلاگر ہونا ہی کافی ہے۔

راشد کامران

August 28th, 2009 at 11:16 am    


جناب وکی پیڈیا میں “سنہرے الفاظ” سے لکھے جانے کے لیے تو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ورنہ کون جانے “مدونی”‌ کس درندے کا نام ہے اور “مدونہ” کون سے بر اعظم میں پایا جاتا ہے۔ (:

ناظم شھزاد

September 1st, 2009 at 9:51 am    


Its a very cool blogging site. But my suggestion is that the webmaster should change their font of site. because this font is hard to read.

راشد کامران

September 1st, 2009 at 12:34 pm    


ناظم شہزاد صاحب خوش آمدید۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس مناسب اردو فانٹس انسٹال نہیں ہیں اس سائٹ میں تقریبا تمام دستیاب نستعلیق فانٹس استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ ہماری بڑی غلطی ہے اور آپ نے درست نشاندہی کی ہے کہ کہیں بھی ان کا ڈاؤن لوڈ لنک موجود نہیں۔ فی الحال خوبصورت نستعلیق فانٹس یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
http://www.urdujahan.com/font.html
آگر آپ میک استعمال کرتے ہیں تو یہ فانٹس پوری طرح کارگر نہیں لیکن سفاری میں پھر بھی سائٹ بھر پور طریقے سے دیکھی جاسکتی ہے۔


[…] اردو بلاگنگ ۔ ۔ ۔ ہفتہ بلاگستاں کی خصوصی تحریر از راشد […]

یاسرخوامخواہ جاپانی

April 14th, 2010 at 9:24 pm    


اسلام علیکم محترم ارشد کامران صاحب میں نے نیا نیا بلاگ لیکھنا شروع کیا ھے۔آپکی تکینیکی مدد کی ضرورت تھی۔میں اپنے بلاگ کے کمنٹ کے بٹن کو اردو میں کرنا چاھتا ھوں۔اسکےلئے مجھے کیا کرنا چاھے کیا آپ میری مدد کر سکتے ھیں؟

راشد کامران

April 15th, 2010 at 6:19 pm    


یاسر صاحب آپ کی آمد کا شکریہ۔۔
آپ کا بلاگ ، بلاگ اسپاٹ پر بنا ہوا ہے جس کے بارے میری معلومات کافی محدود ہیں‌ لیکن آپ
عنیقہ صاحبہ سے یا عمر احمد صاحب سے رابطہ کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ وہ یہ مسائل کسطرح‌حل کرتے ہیں۔۔
http://omer-urdu.blogspot.com/
http://anqasha.blogspot.com/

شعیب صفدر صاحب کا بلاگ بھی بلاگ اسپاٹ‌پر ہے آپ ان سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں
http://pensive-man.blogspot.com/

zubair Hashmi

August 7th, 2014 at 11:55 pm    


السلام علیکم! امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ میں نےاردو میں ایک ویب سائٹ آف لائن رہ کر مائیکروسافٹ شئیر پوائنت 2007 میں بنائی ہے۔ اب اس کو آئن لائن کرنا یعنی پبلش کرنا چاہتا ہوں۔ پر کیسے یہ نہیں جانتا اگر آپ میری مدد کردیں تو آپ کا مشکور رہوں گا۔
خیر اندیش زبیر ہاشمی۔ گجرات

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website