نئے پرانے اردو فانٹس اور سفاری میں اردو

سچ پوچھیے تو مجھے اردو نسخ ایشیا ٹائپ ایک آنکھ نہیں بھاتابس مجبورا کام چلانا پڑتا ہے۔ لیکن صاحب اگر کوئی متبادل موجود ہو اور آنکھوں کو بھلا بھی لگے تو استعمال کرنے میں کیا حرج ہے ۔۔ اور اگر کوئی خاص وجہ نہ ہو تو دوسروں کو بانٹنے میں بھی کوئی حرج نہیں‌ہے چناچہ اگر آپ بھی متبادل کی تلاش میں ہیں تو یہاں سے تین فانٹس ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کر کے دیکھیں اگر کچھ اچھے معلوم ہوں تو اپنے بلاگ پر بھی استعمال کریں اور خاکسار کو دعاؤں میں‌یاد رکھیں ۔۔ فانٹس کے نام تھوڑے عجیب و غریب ہیں ۔۔ لیکن کہتے ہیں نام میں کیا رکھا ہے ۔

یہ تینوں فانٹس میں پہلے بھی اپنے بلاگ کی پرانی ٹیمپلیٹ میں استعمال کرتا رہا ہوں مگر لینکس اور میک پر کچھ مسئلے کھڑے کیا کرتاتھا لیکن اب انکو حل کرلیا گیا ہے تو تقریبا ہر جگہ ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں ہاں وہ فائر فاکس کا پنگا یعنی پانگو تو آپ لوگ جانتے ہی ہیں ۔۔  ایک اور خاص بات۔۔ سفاری میں بین الاقوامی فانٹس کی سپورٹ آگئی ہے اور فانٹس رینڈرنگ کی تو کیا بات ہے ۔۔ انتہائی بھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ ہاں اردو پیڈ کو شاید اپ ڈیٹ کرنا پڑے کیونکہ اردو لکھنے میں‌ نہیں‌ آرہی۔۔۔ سفاری کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کے میک کے لیے بھی سائٹ ٹیسٹ ہوجائے گی اور آئی فون میں بین الاقوامیت کی سپورٹ آتے ہی فون پر بھی لکھنا لکھانا شروع ہوجائے گا ۔۔ واہ جی واہ ۔۔ بلاگ کوئی پڑھے نہ پڑھے لیکن ایس ایم ایس ٹائپ کرنے کے لیے اچھا کھلونا ہاتھ آجائے گا :)

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (10)

اجمل

November 30th, 2007 at 11:03 pm    


نفیس ویب نسخ کے متعلق آپ کا گیا خیال ہے ؟ میں عرصہ دراز سے استعمال کر رہا ہوں ۔ سوائے ونڈوز 98 والوں کے کسی کو اس پر اعتراض نہیں ۔
کیا آپ کے مجوّزہ تینوں فونٹ فائرفاکس پر صحیح نظر نہیں آتے ؟

راشد کامران

December 1st, 2007 at 12:01 am    


جی ہاں‌ تینوں‌ فانٹس فائر فاکس پر بالکل درست نظر آتے ہیں بشطریکہ ونڈوز میں اردو لینگویج انسٹال ہو اور لینکس میں ڈسٹریبیوشن کے حساب سے پانگو انجن کو استعمال کیا جائے۔ نفیس ویب نسخ بھی ٹھیک ٹھاک ہے لیکن جب فانٹس سائز چھوٹا رکھنا ہو تو تھوڑی ضد کرتا ہے۔

محمد شاکر عزیز

December 1st, 2007 at 12:04 am    


یہ تو خاصے بابے قسم کے فانٹس ہیں۔ اردو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر یہی تھے نا۔ اچھے فانٹس ہیں۔

ساجداقبال

December 1st, 2007 at 12:25 am    


میرے خیال میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ پڑھنے میں زیادہ آسان ہے بمقابلہ یہ فانٹس۔ یہ متن والا فونٹ‌اگر فیڈورا کے اردو والے فونٹ کیطرح سیدھا ہوتا تو اچھا تھا۔

راشد کامران

December 1st, 2007 at 1:04 am    


جی شاکر صاحب ۔۔ اردو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر یہی والے تھے۔۔ بس ایک متبادل ہے ۔۔ ویسے بابے والے سے کیا مطلب ؟‌ ہمیں بھی بابا ہی سمجھیں آپ :)

ساجد صاحب مجھے یہ پھر بھی تھوڑا اردو اردو سا لگتا ہے لیکن اردو نسخ تو سچ پوچھیں بغیر اعراب کی عربی معلوم ہوتی ہے ۔۔

ساجداقبال

December 3rd, 2007 at 11:52 am    


راشد بھائی آپ سفاری میں اردو پیڈ کے کام نہ کرنے کا جو ذکر کر رہے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ پرانا اردو پیڈ(اب اردو اوپن پیڈ) استعمال کر رہے ہیں، جو بعض اوقات تبصرے بھی کھا جاتا ہے۔ آپ اپڈیٹ کریں چھوٹے چھوٹے مسائل کے علاوہ اردو اوپن پیڈ سفاری میں بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔


[…] اردو کیلیے تیار سفاری براؤزر برائے ونڈوز کی ریلیز کا ذکر کیا تو  باوجود پہلی دفعہ کے تلخ تجربے کے(ونڈوز کیلیے […]

راشد کامران

December 3rd, 2007 at 2:00 pm    


شکریہ ساجد ۔۔ میرے علم میں نہیں تھا کے اردو اوپن پیڈ کی اپ ڈیٹ موجود ہے۔۔ میں لازمی طور پر بلاگ اپ ڈیٹ کرلوں گا۔۔

نبیل

December 7th, 2007 at 3:53 am    


السلام علیکم،
ایک تصحیح، یہ اردوپیڈ نہیں، اردو ویب پیڈ ہے۔ :)
آپ ویب پیڈ کا تازہ ترین ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=2

نیا اوپن پیڈ کام کرنے میں بالکل ویب پیڈ کی طرح ہے۔ بس اس میں کچھ مزید کیریکٹرز کی سپورٹ موجود ہے۔ میں نے ابھی تک نیا اوپن پیڈ آفیشلی ریلیز نہیں کیا ہے۔ فی الحال لوگ اسے ویسے ہی ایکسچینج کر رہے ہیں۔ :)

راشد کامران

December 7th, 2007 at 1:00 pm    


نبیل تصحیح کا بہت شکریہ ۔۔ اور آپ کا اردو ویپ پیڈ تو تمام بلاگز کی شہہ رگ ہے۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website