ایک نیا اردو بلاگ ۔ تعارف

اردو بلاگستان میں حالیہ دنوں میں کئی عمدہ اور میعاری بلاگرز کی شمولیت ہوئی ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے سلسہ اب ایک توازن کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہمارے ایک اور ساتھی نے بھی بے حد اصرار کے بعد بالآخر  اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم ر کھ دیا ہے اور اب ان کے اردو بلاگز “عدنان مسعود کی سخن آرائیاں” پر پڑھے جاسکتے ہیں۔  تازہ شائع شدہ پوسٹ “تہذیبی نرگسیت”(کتاب)  کا ایک تنقیدی جائزہ  ہے اور اس  تعارفی پوسٹ کا محرک بھی کہ ایک عمدہ پوسٹ لوگوں کی نظروں میں ضرور آنی چاہیے۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (22)

خرم ابن شبیر

April 12th, 2010 at 12:44 pm    


جی بہت شکریہ ابھی چکر لگاتے ہیں پہلی پوسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ادبی بلاگ ہوگا یہ بھی

عدنان مسعود

April 12th, 2010 at 12:51 pm    


تعارف کا شکریہ برادرم راشد ۔ احقر اپنی تحریروں پر آپ کی اصلاح کا منتظر رہے گا :)

نبیل

April 12th, 2010 at 6:48 pm    


معلومات فراہم کرنے کا شکریہ راشد۔ آپ کی بات درست ہے کہ اب کہیں جا کر کچھ پڑھنے کے قابل بلاگ لکھے جانے شروع ہوئے ہیں۔

محمد وارث

April 13th, 2010 at 1:13 am    


شکریہ راشد صاحب تعارف کیلیے۔ خوبصورت اور علمی بلاگ لگ رہا ہے عدنان مسعود صاحب کا، یقیناایک عمدہ اضافہ ثابت ہونگے۔

محمد احمد

April 13th, 2010 at 6:04 am    


بہت شکریہ راشد صاحب! اُمید ہے عدنان مسعود کا یہ بلاگ اردو بلاگنگ میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔

افتخار اجمل بھوپال

April 13th, 2010 at 8:21 am    


وہاں گيا ۔ دو حرف لکھے اور بجلی بھاگ گئی ۔
متعارف کرانے کا شکريہ

دوست

April 13th, 2010 at 9:32 am    


اچھا بلاگ ہے اور اچھی تحاریر ہیں۔ ابھی اس کا حلیہ ٹھیک نہیں، امید ہے فونٹ اور تھیم وغیرہ جلد ہی بہتر ہوجائے گا۔

پھپھے کٹنی

April 13th, 2010 at 10:40 am    


اچھا بلاگ ہے اجازت ہو تو اپنے بلاگ پر عدنان مسعود صاحب کے بلاگ کا لنک اردو ادب کی کيٹگری ميں شامل کر سکتی ہوں

ابوشامل

April 13th, 2010 at 1:57 pm    


آپ کے بلاگ پر عدنان صاحب کے تبصرے دیکھتا تھا اور خواہش کرتا تھا کہ کاش وہ خود بھی کبھی بلاگنگ کی جانب آئیں۔ راشد بھائی کا بہت شکریہ کہ وہ اس خواہش کی تکمیل کا سبب بنے۔
امید ہے کہ عدنان صاحب بہت اچھا لکھیں گے اور ابھی تک انہوں نے جتنا بھی لکھا ہے بہت خوب لکھا ہے۔

راشد کامران

April 13th, 2010 at 4:34 pm    


اسماء‌صاحبہ جی اس میں‌ اجازت کی تو بات ہی نہی ہے آپ شوق سے لنک کریں ۔۔ لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ عدنان صاحب کا بلاگ ادبی اُن معنوں‌میں نا ہوگا جن معنوں میں ادبی عام طور پر سمجھا جاتا ہے جیسا کے وارث صاحب کا بلاگ ہے بلکہ یہ سماجی و سیاسی قسم کا زیادہ معلوم ہوتا ہے :)

نبیل

April 14th, 2010 at 5:16 am    


آپ جہاں عدنان کو اردو بلاگنگ کی جانب لے آئے ہیں وہاں کچھ ان کی اردو تھیم اور اردو ایڈیٹر پلگ ان سیٹ اپ کرنے میں رہنمائی بھی کر دیں۔ :)

ابن سعید

April 14th, 2010 at 9:40 am    


بلاگ اور بلاگر دونوں‌ہی بہت خوب ہیں۔ بس تھیم اور فونٹ کا مسئلہ تھا جو ہم نے ماوائی فیڈر میں شامل کر کے حل کر لیا۔

راشد کامران

April 15th, 2010 at 6:23 pm    


نبیل صاحب، ابن سعید صاحب۔۔ جناب میں‌ نے عدنان صاحب کو تمام متعلقہ لنکس فراہم کردیے ہیں امید ہے وہ جلد اس جلد بلاگ کا ناک نقشہ درست کرکے مین اسٹریم ہوجائیں گے۔

عمر احمد بنگش

April 17th, 2010 at 2:02 am    


متعارف کرانے کا شکریہ جناب۔۔۔

عدنان مسعود

April 24th, 2010 at 7:35 pm    


راشد بھائی کی اس نوازش کا جواب ہم نے اپنے بلاگ پر انکا تعارف لکھ کر کیا ہے۔ اپنی رائے سے آگاہ کرنا نا بھولئے گا۔

http://urdu.adnanmasood.com/2010/04/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%B1%D9%85-%D8%B1%D8%A7%D8%B4%D8%AF-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA/

برگر بچہ

May 9th, 2010 at 6:08 pm    


آداب ارز ہے حضرات،

میں بھی اس موقع پر اپنا نیا بلاگ “برگر نامہ” آپ تمام حضرات کو تعارف کرنا چاہونگا۔ یہ میرا اردو میں پہلا قدم ہے اور امید ہے کے آپ میرا مدد کرینگے!

میرا بلاگ کا ایڈریس ہے

http://bugernama.blogspot.com

بہت شکریہ!

برگر بچہ

برگر بچہ

May 10th, 2010 at 12:03 pm    


معذرت، میں نے اپنا بلاگ کا رابتہ غلط لکھا۔ در اصل یہ ہونا چاہیے:
http://burgernama.blogspot.com

وفاق خان

May 29th, 2010 at 12:37 pm    


السلام وعلیکم!
سب سے پہلے تو میں تمام اردو بلوگرز کو اردوبلوگز تخلیق کرنے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔آپ جس طرح اردو کی خدمت کرہے ہیںیہ بات لائق تحسین ہے۔ اب کچھ میں اپنی پریشانی بیان کرنا چاہتا ہوں۔میرا تعلق صوبہء سندھ کے ایک چھوٹے سے شہر میرپورخاص سے ہے اور میں کافی عرصہ سے اپنے انگلش بلوگ پر خبریں پوسٹ کررہا ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں اردو بلوگ تخلیق کروں۔۔مجھے ویب ڈیزائننگ کا تجربہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں اب تک اپنا اردو بلوگ نہیں تخلیق کرسکا۔آپ میری رہنمائی کیجئے کہ میں اردو بلوگ ٹیمپلیٹ کیسے حاصل کر سکتا ہوں۔ میں ہمیشہ آپ کا مشکور و ممنون رہوں گا۔ شکریہ
امید ہے کہ آپ ضرور رہنمائی فرمائیں گے۔

سمیع اللہ

May 30th, 2010 at 4:05 am    


میں کس ترا اردو میں بلاگ بنا سکتا ہوں

امیر حسین 72

July 18th, 2010 at 9:26 am    


السلام و علیکم۔
میں یہاں پہلی بار حاضر ہوا ہوں۔ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہwww.urdu-blog.com پر زاتی اکاونٹ کیسے بنائوں کیونکہ یہاں تو کوئی آپشن ہی نہیں۔

شکریہ

راشد کامران

July 19th, 2010 at 3:10 pm    


امیر حسین صاحب۔۔ اس سائٹ‌پر صرف یہی ایک بلاگ چلتا ہے۔۔ اگر آپ کو اپنا بلاگ بنانا ہے تو آپ کو ورڈ پریس ڈاٹ پی کے، بلاگر ڈاٹ کام یا پھر ورڈپریس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔۔ اردو ماسٹر ڈاٹ کام سے آپ اردو میں‌بلاگ بنانے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

وجدان

September 2nd, 2010 at 2:12 am    


اسلام علیکم

i want to creat an urdu blogg kindl quide me how i can do this

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website