دی کراچی کڈز

ایک صاحب ہوتے ہیں عمران رضا۔ انہیں مشہور ہونے کی سوجھی۔۔ سوچا کیا کریں۔۔ کیا شارٹ کٹ اختیار کریں ۔۔ اچانک ان کے ذہن میں مشہور ہونے کا شارٹ کٹ آگیا۔۔ اسلام + پاکستان + مدرسہ = شہرت۔

نہ جانے کہاں سے دو پاکستانی نژاد امریکی ڈھونڈے جو جامعہ بنوریہ میں اپنے والدین اور اپنی مرضی سے تعلیم  پارہے تھے۔ ایک کہانی گھڑی اور فلم کو نام دیا “دی کراچی کڈز“۔ سب کچھ درست چل رہا تھا یہاں تک کے ریپپلکن کانگریس مین مائیک مک کال تک اس میں شامل ہوگئے۔ ویسے بھی ٹیکساس ریپبلیکن کے لیے بھی خبروں میں داخل ہونے کا اچھا وقت تھا۔ سب کچھ درست چل رہا تھا۔ فلم آن ایر بھی چلی گئی اور بتانے کی ضرورت نہیں کے فاکس نیوز نے ہمیشہ کی طرح ایک ایک پہلو سے ایسا جائزہ لیا کے بچوں کو خود  بھی یقین آگیا ہوگا ہمارے ساتھ کچھ نہ کچھ ضرور ہورہا ہے۔ لیکن سی این این نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

سی این این نے 30 جولائی کو نیوز چلائی کے فلم میکر نے اس میں غلط بیانی کی ہے اور اس میں ایک بہت بڑا خلا ہے یعنی جس مدرسے کے بارے میں ساری کہانی سنائی جارہی تھی۔ جس کے اسامہ اور طالبان کے ساتھ رشتے ناطے جوڑے جارہے تھے، بچے دراصل اس مدرسے میں تعلیم حاصل ہی نہیں کررہے تھے۔  فلم میکر بنوری ٹاؤن اور جامعہ بنوریہ کی وجہ سے مار کھا گئے۔ تیر تو انہوں نے بڑا تاک کے مارا تھا لیکن نشانہ چوک گیا۔۔

مسئلہ یہاں بھی نہ ہوتا لیکن بے غیرتی کی حدیں جہاں ختم ہوجاتی ہیں وہاں سے “نام نہاد“  روشن خیالوں اور ریپلبکنز کی ہٹ دھرمی شروع ہوتی ہے۔ جھوٹ پکڑا جانے کے باوجود بھی دونوں اپنی بات پر جمے ہوئے ہیں۔۔ یعنی وہ بات ہوگئی کہ “جو جانور آپ دیکھ رہے ہیں ٹھیک ہے اس کے پر نہیں لیکن یہ پرندہ ہے“‌

اگر مدرسوں میں اصلاحات کے لیے کوئی مثبت تنقید ہوتی تو شاید شہرت بھی ملتی اور بات میں وزن بھی ہوتا۔۔ اب تو بقول میر “اس عاشقی میں عزت سادات  بھی گئی“۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (6)

افتضار اجمل بھوپال

August 1st, 2008 at 11:02 pm    


ایسے عزت کے پروانوں کی دنیا میں کمی نہیں ہے ۔ حیرت تو یہ کہ ایسے مدرسہ کو چُنا گیا جو یونیورسٹی ہے بنام جامع علوم الاسلامیہ العالمیہ ۔ بنوری ٹاؤن ۔ کراچی ۔ اور بہت معروف اور پرانا تعلیمی ادارا ہے ۔

راشد کامران

August 2nd, 2008 at 4:05 am    


اجمل صاحب میرا خیال ہے بنوری ٹاؤن میں جو مدرسہ ہے ڈاکیومنٹری بنانے والوں نے اس کے بارے میں مشہور باتوں کو جامعہ بنوریہ جو غالبا سائٹ کراچی میں واقع ہے میں مدغم کردیا۔ بچے سائٹ والے مدرسے میں تعلیم حاصل کررہے تھے جس کو مغرب میں بھی ماڈرن (ایجوکیشن کے حوالے سے) جانا جاتا ہے۔

Khawar

August 2nd, 2008 at 7:59 pm    


مورخه دو اگست دوهزار آٹھ کو مشرقی جاپان کے شہر اویاما کے اوشن میں مجھے میری
اس پوسٹ پر
جاپان مین مسلم لیگ نون کے کرتا دھرتاؤں نے مجھے دھمکیاں دی هیں
کہتے هیں که هم تمهارے گھر والوں کو اٹھوالیں گے ـ
کیا خیال ہے جی بیچ اس بات کے!ـ آپ صاحبان کا ؟؟
سچ لکھنے پر ؟؟
لکھنے والوں کی تنقید ضرور سننا چاهوں گا میں اپنی اس تحریر پر ـ

زیک

August 2nd, 2008 at 11:14 pm    


میک‌کال کو سینیٹر کیسے بنا دیا آپ نے؟

راشد کامران

August 2nd, 2008 at 11:53 pm    


بالکل کانگریس مین ہیں‌ سینیٹر نہیں ہیں۔۔ کل سے اپ ڈیٹ کرنے کا سوچ رہا ہوں لیکن پیر سے پہلے ممکن نہیں ۔۔ آئی فون سے بس اتنا ہی ہوپاتا ہے ۔ پھر بھی زیک نشاندہی کا شکریہ۔۔

انکل ٹام

March 1st, 2009 at 10:20 pm    


کیا آپ امریکہ کے بارے میں‌ایک ایسی وی ڈیو بنا کر اس پر اڑ سکتے ہیں ؟؟؟ اگر نہیں تو کیوں‌؟؟؟؟؟

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website