اب کسے ٹیگوں ؟‌

سب سے پہلے تو “لیٹ لطیف“ بننے کی معذرت لیکن پچھلے دو ہفتے مصروفیات ضرورت سے زیادہ بڑھی ہوئی تھیں۔

جہانزیب نے ٹیگ کا یہ کھیل شروع کیا اور مجھے ماوراء،  ابوشامل، خرم شہزاد اور محمد وارث صاحب نے ٹیگ کیا اور بدتمیز (صاحب) نے یاد دہانی کروائی۔ آپ احباب کا شکریہ۔

اس کھیل کے قوانین

ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

سوالات اور جوابات
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
سیاہ۔ میری ساری جرابیں سیاہ ہیں

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
پبلک ریڈیو انٹرنیشنل

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
ایک اچھے دوست کے گھر کوفتے

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
A Raisin in the Sun

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
ًمیں نے ایک خواب دیکھا ہے۔

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا۔

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
جارج بش ( انسانی تاریخ میں ایسی غلطیاں روز روز نہیں ہوتیں )

غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ کر کے۔

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
امی سے

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
ہر تہوار جو اپنے ساتھ دو اضافی چھٹیاں لے کر آئے۔

اس تحریر کو پڑھنے والا ہر خاص و عام اپنے آپ کو ٹیگ شدہ سمجھے کیونکہ ٹیگ زیادہ ہوگئے ہیں اور بلاگرز کم پڑ گئے ہیں :)

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (10)

جہانزیب

June 24th, 2008 at 6:48 pm    


آپ ایسا کریں پاکستانی انگریزی بلاگرز کو ٹیگ دیں، زبردستی اردو کی طرف اُن کو اسی طرح لایا جا سکتا ہے ۔

ماوراء

June 24th, 2008 at 7:46 pm    


میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔ یہ قول کس کا ہے؟ اور کیوں پسند ہے؟

راشد کامران

June 24th, 2008 at 9:54 pm    


مارٹن لوتھر کنگ جونیر۔۔(http://en.wikipedia.org/wiki/Martin_Luther_King,_Jr.) ۔ دراصل قول نہیں بلکہ انکے تقریر کا عنوان مانا جاتا ہے ایک ایسا خواب جو ہر انسان کسی نہ کسی “فریم“ میں رہتے ہوئے دیکھتا ہے۔۔

http://www.usconstitution.net/dream.html

نوائے ادب

January 28th, 2009 at 4:07 am    


السلام علیکم بہت عرصے بعد چکر لگا ٹیگ والا کھل ختم ہوا کے نہیں

بلو

July 21st, 2009 at 1:32 am    


بھائی جی اس ٹیگ والے چکر کو اور آگے بڑھائیں اس سے کافی بلاگرز کے بارے میں معلومات ملتی ہیں

راشد کامران

July 21st, 2009 at 11:51 am    


بلو بھائی بات تو درست ہے۔۔ میں‌یہ سلسہ پہلی ہی فرصت میں کچھ تبدیلی کے ساتھ شروع کرتا ہوں اور کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ نئے بلاگرز کو ٹیگ کیا جائے تاکہ وہ سلسلے میں بیعت کرسکیں (:

ظفر عباس

October 20th, 2009 at 12:22 pm    


میں کافی دنوں سے اردو بلاگ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن ابھی تک ناکام ھوں۔ کی لوگوں کو لکھ چکا ہوں کہ میں کیسے اردو بلاگ بناوں لیکن کسی نے جواب نہیں دیا آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اردو بلاگ بنانا سیکھا دیں ۔ شکریہ

راشد کامران

October 20th, 2009 at 12:33 pm    


ظفر صاحب۔۔ میں‌ کام سے فارغ ہوکر آپ کو اردو بلاگ بنانے کا طریقہ ای میل کردوں گا۔ قریبا نو گھنٹے بعد۔

راشد کامران

October 20th, 2009 at 9:09 pm    


ظفر صاحب۔ اردو بلاگ بنانے کا مکمل طریقہ آپ کو ای میل کردیا ہے۔

عبدالرؤف

July 3rd, 2014 at 6:35 am    


راشد بھائی میں نے اردو بلاگ بنا تو لیا ہے مگر مجھے ہر پوسٹ میں نستعلیق والا آپشن کاپی/پیسٹ کر کے ڈالنا پڑتا ہے، ورنہ تحریر نستعلیق میں نہیں آتی۔
آپ مجھے کسی طرح کوئی ایسا طریقہ بتایئں کہ ہر تحریر خود کار نظام کے تحت نستعلیق رسم الخط میں آئے۔ شکریہ

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website