اردو بلاگ سرچ اور گوگل کسٹم سرچ انجن

اردو بلاگز میں سرچ میرے لیے ہمشہ سے درد سر رہی ہے کیونکہ گوگل کی عموی سرچ کا استعمال کرنے کے لیے ہمیشہ مجھے سرچ کا ریفرنس مینوئل کھولنا پڑتا ہے اور پھر کسی ایک موضوع پر مختلف بلاگرز کی رائے جاننے کے لیے کافی وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ہر گزرنے والے دن کے ساتھ گوگل اپنی سروسز میں حیرت انگریز چیزوں اضافہ کرتا جا رہا ہے اور ان ہی میں سے ایک بہترین  ٹول گوگل کسٹم سرچ بھی ہے ۔

گوگل کسٹم سرچ دراصل آپ کا اپنا سرچ انجن ہے جس میں ڈیٹا کے ماخذ آپ خود طے کرتے ہیں اور پھر گوگل کے ذہین ویب کرالر انکی کرچیاں کرچیاں کرکے انہیں اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کرلیتے ہیں جنہیں آپ گوگل ہی کے فراہم کردہ کوڈ کی مدد سے جب چاہیں تلاش کرسکتے ہیں اور مزے کی بات یہ کے گوگل سرچ کے تمام بنیادی قاعدوں کا اطلاق بھی ان پر ہوتا ہے اور یہ تمام سہولیات آپ کو بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ یعنی چپڑی اور وہ بھی دو دو۔

گوگل کسٹم سرچ انجن کو استعمال کرکے میں نے “اردو بلاگ سرچ“ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ خالصتا اردو بلاگز میں تلاش کا کام انجام دے گا۔ تمام بلاگرز کی ویب سائٹس جو پہلے ہی اردو سیارہ کے رکن ہیں اس سرچ انجن میں موجود ہیں اور اردو اوپن پیڈ کو استعمال کرکے اس میں براہ راست اردو ٹائپ کرنے کی سہولت بھی میں نے کسی نہ کسی طرح رکھ دی ہے۔ اور نتیجہ  آپ کے سامنے ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کو اپنے بلاگ میں اپنے بلاگ کے مضامین کی تلاش کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اپنے بلاگ کے لیے گول کسٹم سرچ پر جا کر ایک سرچ انجن تخلیق کر لیں۔

اب تھوڑی سی بات بہتر سرچ نتائج حاصل کرنے کے حوالے سے۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کے اپنی سرچ میں ذرا سی تبدیلی سے ہم بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ لال مسجد اور مسلم لیگ ق کے حوالے سے لکھی گئی تحریروں کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سادہ سی سرچ “لال مسجد مسلم لیگ ق“ لکھ کر تمام بلاگز میں تلاش کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کے اس موضوع پر میرا پاکستان کے افضل صاحب کی کیا رائے تھی تو آپ کی سرچ کچھ اس طرح ہوسکتی ہے “لال مسجد site: mypakistan “ اس طرح کی سرچ سے آپ کو صرف میرا پاکستان کی ویب سائٹ کے نتائج دکھائے جائیں گے۔ گوگل سرچ کے بنیادی قوانین سے شدھ بدھ کے لیے اس ریفرنس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کو ابھی تک اردو سمجھنے میں دشواری ہے اور اردو کے عمومی لفظ جیسے “کا، کے ، کی “وغیرہ بھی سرچ میں شامل کرلیے جاتے ہیں اور غلط الفاظ کی نشاندہی کے لیے بھی کوئی نظام نہیں ہے۔ کیونکہ سرچ کے نتائج آئی فریم میں دکھائے جاتے ہیں لہذا انکے فانٹس یا سی ایس ایس کو تبدیل کرنا سادہ پروگرامنگ سے ممکن نہیں اور اسکے لیے گوگل ایجکس اے پی آئی استعمال کرنی پڑے گی جس کے لیے تھوڑا مزید وقت درکار ہوگا۔ اسکے علاوہ کافی اردو بلاگرز کی ویب سائٹس پر اردو زبان کی نشاندہی کا کوڈ موجود نہیں ہے اسکا بھی ورڈ پریس کے ہیڈر میں اضافہ کرلیں تاکہ جب بھی اردو زبان کو سمجھنے والا کوئی بھی ویب کرالر آپ کے بلاگ کو کھنگالے تو زبان کے بینادی قوانین کا اطلاق کرسکے۔

نتائج، آراء اور تجاویز ہمشہ کی طرح میری رہنمائی کریں گی جب بھی ممکن ہو اپنے تجربے سے آگاہ ضرور کریں اور اگر کسی اس سے بہتر دستیاب سہولت کو علم ہو تو ضرور آگاہ کریں۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (8)

میرا پاکستان

April 22nd, 2008 at 8:10 am    


اردو کی ترویج کیلیے ایک اور کاوش اچھی لگی۔ اگر ہم لوگ اس لنک کو بھی اپنے بلاگز پر ڈال دیں تو قارئین کو ایک اور سہولت حاصل ہوسکتی ہے۔
‌اگر آپ گوگل کی اس تکنیک کو صرف ایک بلاگ کیلیے استعمال کرنے کیلیے ہدایات لکھ دیں تو بلاگر اپنے بلاگ کے سرچ انجن کی بجائے اسے استعمال کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

محمد شاکر عزیز

April 22nd, 2008 at 2:39 pm    


ایسی کوشش شاید قدیر بھی پہلے کرچکا ہے۔ میں نے گوگل کے سرچ باکس میں ویب پیڈ ڈال کر اسے شُدھی کرنے کی کوشش کی تھی ایک بار لیکن وہ تھیم ہی فوت ہوگیا جس کے بعد دوبارہ میں نے نئے تھیم کو ایسے ہی رہنے دیا۔ ویسے یہ اچھی کوشش ہے۔

محب علوی

April 22nd, 2008 at 2:39 pm    


اچھی چیز ہے راشد ، اس میں اردو ٹیک وینس کے بلاگران کو بھی شامل کر لیں۔
http://www.urdutech.net/venus

ورڈ پریس کے اردو تھیمز میں اردو لینگویج کو شامل کرنے کا ارادہ تو کافی دیر سے ہے اب جلد ہی اسے عملی جامہ بھی پہناتا ہوں۔

راشد کامران

April 22nd, 2008 at 3:31 pm    


افضل صاحب حوصلہ افزائی کا شکریہ۔۔ گوگل کسٹم سرچ نہایت آسان ہے آپ وہاں جاکر ایک سرچ انجن بنائیں اور اس میں سرچ کے لیے مطلوبہ یوآرایل دے دیں تو آپ کو اپنی ویب سائٹ پر سرچ باکس لگانے کا کوڈ دستیاب ہوجائے گا۔

شاکر تبصرے کا شکریہ ۔۔ میں بھی اردو اوپن پیڈ استعمال کررہا ہوں ہاں میں نے گوگل کے اصل باکس کو ہڈن فیلڈ میں تبدیل کردیا ہے اور اسکی جگہ اردو اوپن پیڈ کا باکس ڈال دیا ہے اور جب سرچ کا بٹن دبایا جاتا ہے تو سرچ کو مطلوبہ فیلڈ میں رکھ کر گوگل کو بھیج دیتے ہیں۔

محب شکریہ۔۔ میں نے اردو ٹیک وینس پر کوشش کی تھی کے اوپی ایم ایل مل جائے مگر وہ وہاں دستیاب نہ تھی یا میری نظر چوک گئی۔۔ میں براہ راست وینس کا پتہ اس لیے نہ دینا چاہتا تھا کے سرچ کے نتائج صرف بلاگز تک محدود رہیں‌ اور ادھر ادھر کے صفحات نتائج میں شامل نہ کیے جائیں۔۔

قدیر احمد

April 22nd, 2008 at 10:34 pm    


بہت زبردست کام ہے ۔ شکریہ ۔
برائے مہربانی اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا نیا ایڈریس http://urdublog.tuzk.net اپ ڈیٹ کر دیجیے .
اور میں نے اپنے نام کے ساتھ سے رانا ہٹا دیا ہے . برائے مہربانی میرا نام صرف “قدیر احمد” لکھیے .

شکریہ

راشد کامران

April 23rd, 2008 at 12:04 pm    


قدیر احمد صاحب تبصرے کا شکریہ۔۔ آپ کا فراہم کردہ لنک میں نے اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

عدنان مسعود

April 24th, 2008 at 1:43 am    


۔ اردو کی انٹرینیٹ پر ترویج کے لیے اچھا کام ہے ۔ شکریہ

محمد طارق راحیل

October 20th, 2009 at 5:34 am    


اور میرا بھی نیا بلاگ لگا دیجئے
http://tariqraheel.wordpress.pk

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website