اردو ویب سیارہ کے منتظمین کی توجہ درکار ہے۔

اردو ویب سیارہ بلا شبہ اردو بلاگنگ کمیونٹی میں‌ ایک اہم مقام کا حامل ہے اور ہر باقاعدہ لکھنے والا اردو بلاگر اردو ویب سیارہ اور اردو ٹیک وینس میں شمولیت کو بلاگ کے قارئین کی تعداد میں اضافے کے لیے ایک لازمی امر سمجھتا ہے۔ اردو سیارہ میں شمولیت کے لیے چند قوائد کی پابندی ضروری سمجھی جاتی ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے

اردو سیارہ میں شامل ہونے کی کچھ شرائط ہیں

آپ کا بلاگ ہو۔ دوسرے ویب سائٹ سیارہ میں شامل نہیں ہو سکتے۔
آپ اردو میں لکھتے ہوں چاہے کل‌وقتی نہ سہی۔ اردو تحریری ہو نہ کہ تصویری شکل میں۔
آپ کا بلاگ شروع ہوئے کم از کم دو ماہ کا عرصہ ہو چکا ہو۔
آپ اردو سیارہ کے قوائد و ضوابط مانیں۔

پچھلے کچھ ہفتوں سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ اردو سیارہ میں‌ ایسے بلاگز بھی مستقل شائع کیے جارہے ہیں جو کچھ شرائط سے مطابقت نہیں رکھتے۔ مثال کے طور پر بلاگ کا اپنا ہونا شرط ہے جس کی تشریح غالبا یہی ہوگی کہ بلاگ خود لکھا جاتا ہے نہ کہ ادھر ادھر سے تصاویر اور مواد اکھٹا کرکے بلاگ تشکیل دیا جاتا ہے جس کا لازمی نتیجہ بلاگ اسپیم کی صورت میں نکلتا ہے۔ دوئم یہ کہ اردو تحریری ہونا بھی شرط ہے چناچہ ایسے تمام بلاگز جو متواتر تصویری اردو شائع کررہے ہیں وہ بھی سیارہ میں شمولیت کے اہل نہیں‌ ہیں۔ کیونکہ اس طرح کے بلاگ لکھنے کے لیے بہت کم محنت اور قلیل وقت درکار ہوتا اس لیے تھوک کے حساب سے شائع کردیے جاتے ہیں اور اردو بلاگز پر لکھے گئے اصل مواد کو پس منظر میں دھکیل دیتے ہیں جس سے حقیقی اردو بلاگرز کی حق تلفی ہوتی ہے اور بعض اوقات کچھ اچھے مضامین چند گھنٹوں کے اندر اسپیم تلے دب کر سیارہ سے غائب جاتے ہیں یا فہرست میں بہت جلد ہی جنوب کی طرف چلے جاتے ہیں ۔

یہاں کسی خاص بلاگ اور بلاگر کی طرف اشارہ مقصود نہیں بلکہ مقصد صرف یہ جاننا ہے کہ کیا اردو ویب سیارہ کی پالیسی میں تبدیلی کی جاچکی ہے جس کی تفصیل اردو ویب پر شائع نہیں کی گئی یا پھر کسی اور وجہ سے شرائط کی پابندی کرانے میں نرمی برتی جارہی ہے؟‌ کیونکہ شرائط میں نرمی کی وجہ سے اردو سیارہ پر شائع ہونے والے مواد کے میعار پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے اور سیارہ ایک نئے صارف کے لیے اکثر اوقات ایک اسپیم بلاگز اگریگیٹر کا منظر پیش کرتا نظر آتا ہے۔

امید ہے اس سلسلے میں جلد ہی اردو بلاگرز کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (20)

میرا پاکستان

April 28th, 2009 at 3:34 pm    


کچگ عرصھ قبل اجم صاحب نے بھی کچھ اسی طرح کی گزارش کی تہی جس پر کوئی توجہ نہیں‌دی گئی۔ ہم آپ کی اور اجم صاحب کی پرانی درخواست کے حق میں‌آواز بلند کرتے ہیں‌اور اردو سیارہ والوں سے امید کرتے ہیں‌کہ وہ اس کا مستقل حل ڈھونڈ نکالیں گے۔

ابوشامل

April 28th, 2009 at 10:37 pm    


گو کہ یہ مسئلہ میری نظروں میں بھی کھٹک رہا تھا لیکن آپ نے اچھا کیا جو اسے تحریری صورت میں اردو ویب انتظامیہ کے سامنے پیش کر دیا۔
اب جبکہ ہم کراچی میں دو بڑے پروگراموں میں اردو کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اردو ویب کا حوالہ دونوں جگہ پر دے چکے ہیں تو اس صورت میں اردو ویب انتظامیہ پر یہ دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اچھے بلاگرز کی حوصلہ افزائی اور اسپیم بلاگرز کی حوصلہ شکنی کرے تاکہ اردو میں بلاگنگ لکھنے کے خواہشمند افراد یہ جان سکیں کہ اردو میں بھی معیاری بلاگنگ ہوتی ہے اور انہیں اردو میں بلاگنگ کرنے کی تحریک ملے۔

محمد وارث

April 29th, 2009 at 12:00 am    


میں بھی اس بات کی بھر پور تائید کرتا ہوں۔ آپ نے نام نہیں لکھا لیکن میں‌ربط دے دیتا ہوں‌یہ بلاگ
http://sweetjaveria.blogspot.com/
خالصتاً ایک اسپیم بلاگ ہے اور اسکی سیارہ پر رکنیت فوری طور پر ختم ہونی چاہیئے۔ سینہ زوری کی حد ہے، اس بلاگ پر اردو محفل فورم اور دیگر بلاگز کی چُرائی ہوئی چیزیں بھی موجود ہیں، ایک مثال صرف اپنے بلاگ کے حوالے سے لکھتا ہوں، میری تحریر
http://muhammad-waris.blogspot.com/2009/01/blog-post.html
اور اس بلاگ پر کاپی شدہ تحریر
http://sweetjaveria.blogspot.com/2009/03/blog-post_1475.html
حفیظ جالندھری کی نظم تو خیر کسی کی بھی جاگیر نہیں‌ لیکن یہ بھلے مانس وہ تقطیع ہی نیچے سے حذف کر دیتے جو کہ میں نے لکھی تھی کہ ان کو تو شاید اس کو صحیح طرح سے پڑھنا بھی نہیں آتا ہوگا۔

ڈفر

April 29th, 2009 at 3:39 am    


مجھے تو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جو نئے صاحب وارد ہوئے ہیں جن کا زنانہ نام ہے اور جسے وہ اپنی اس بیٹی کا نام بتاتے ہیں جو کہ دو ہزار نو کے آنے والے اگست میں پیدا ہو گی، کو دھڑا دھڑ کاپی شدہ پوسٹیں پبلش کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں ۔بلکہ روک نا کر سکنا دراصل حوصلہ افزائی کے ہی زمرے میں آئے گا۔
یہ بات بالکل صحیح ہے کہ اس گند کے انبارمیں سے ایک ایسی پوسٹ کو ڈھونڈنے کی شائد ہی کوئی کوشش کرے جو کہ کاپی شدہ نا ہو۔ میرے بلاگ پر سب سے زیادہ لوگوں کی آمد اردو سیارہ سے ہی ہوتی تھی لیکن اب وہ بالکل نا ہونے کے برابر ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ اسی گندے بلاگ کی وجہ سے ہے کہ لوگوں نے شائد اب اردو سیارہ کو ہی ان سبسکرائب کر دیا ہے یا اس پر آنے والی تحریروں کو درخور اعتنا ہی نہیں سمجھتے۔

فیصل

April 29th, 2009 at 3:46 am    


یہ صاحب نہایت ہی واہیات حرکت کر رہے ہیں اور اسکی انتہائی غلط توجیہہ پیش کر رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا کہ اصل تحریر کا اقتباس پیش کرتے اور وہ بھی ربط کے ساتھ۔ اردو ویب کی انتظامیہ تو پڑھی لکھی ہے اور ساری دنیا میں قائم ان بنیادی اصولوں سے یقیناً واقف ہو گی۔ پھر معلوم نہیں کہ یہ چوک کیسے ہو گئی۔

نبیل

April 29th, 2009 at 5:31 am    


آہم۔۔۔
راشد، آپ نے پھر طالبان کے خلاف لکھ دیا ہے، بہت افسوس کی بات ہے۔

زیک

April 29th, 2009 at 7:36 am    


پالیسی میں کوئ تبدیلی نہیں ہوئ ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ محض شک کی بنیاد پر فیصلہ نہ کیا جائے۔ کچھ دن پہلے یہ شک یقین میں بدل گیا تھا مگر پھر کچھ مصروفیت رہی اور بلاگر سے رابطہ کرنا بھی ضروری تھا۔

جعفر

April 29th, 2009 at 12:14 pm    


میں تو جمعہ جمعہ آٹھ دن پرانا ہوں
بلاگی دنیا میں اسلئے نوٹس لینے کے باوجود چپ رہا
کہ کہیں دبکا مار کر نکال نہ دیا جا ؤں
: 😳
لیکن پھر بھی میں حیران تھا کہ یہ کون حضرت ہیں
جو دھڑا دھڑ پوسٹ کئے جارہے ہیں
لگتا ہے اب کچھ توجہ دی جائی گی اس طرف۔۔

محمد وارث

April 29th, 2009 at 12:56 pm    


ایک بار پھر شکریہ راشد صاحب آپ کا اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانے کیلیے اور شکریہ زیک کا سیارہ کو پاک صاف کرنے کیلیے :)
ڈفرستان کے ڈفر بھائی جان، آپ کی پچھلی چند ایک تحاریر سیارہ پر مجھے نظر نہیں آئیں لیکن وہ وینس پر تھیں، آپ چیک کیجیئے کہ آپ کی تحاریر سیارہ پر کیوں نہیں آ رہیں، بائی دا وئے، یہی وجہ ہے کہ سیارہ سے آپ کے بلاگ ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے :)

ابوشامل

April 29th, 2009 at 11:11 pm    


بہت شکریہ زیک، اس توجہ دلاؤ نوٹس کے نتیجے میں فوری کاروائی کرنے کا۔

HAKIM KHALID

April 30th, 2009 at 1:29 am    


زیک اور نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاملہ تو ابھی جوں کا توں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو سیارہ کی افادیت سے کسی طور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انکار نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اب یہ افادیت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ مذکورہ اسپیم بلاگ بن رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔توجہ کی درخواست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

HAKIM KHALID

April 30th, 2009 at 2:23 am    


شکریہ راشد صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانے کیلیے اور شکریہ زیک کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیارہ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک صاف کرنے کیلیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکاری

April 30th, 2009 at 4:23 am    


کامران ایک اہم مسلے کی طرف انتظامیہ کو توجہ دلانے کا شکریہ۔
آپکی یہ پوسٹ بہت سے بلاگرز کی آواز ہے۔

ڈفر آپکی پوسٹس کا لنک اردو سیارہ پر نہیں آرہا۔

راشد کامران

April 30th, 2009 at 1:41 pm    


تمام لوگوں کے تبصروں‌پر انتہائی مشکور ہوں۔

اردو ویب انتظامیہ کا شکریہ خاص طور پر زکریا اور نبیل کا شکریہ جنہوں نے فوری طور پر اس مسئلے کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر حل کیا۔

اس پوری تحریک سے یہ خیال یقین میں بدل گیا ہے کہ اردو بلاگرز نہ صرف بلاگنگ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں بلکہ بلاگنگ کے میعار کو برقرار رکھنے اور اسے مزید اوپر لے جانے کے لیے ہر ممکن ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ایک دوسرے کی آواز میں آواز ملاتے ہیں۔

اس پورے عمل سے متاثرہ بلاگر{ز} کو ہر ممکن یقین دلاتا ہوں‌کہ اس میں کسی قسم کی ذاتی خواہش، رنجش یا نظریاتی اختلاف کا کوئی عمل دخل نہیں‌ ہے بلکہ اردو بلاگنگ کمیونٹی نو وارد بلاگرز کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں‌ کا استعمال کریں اور تجربہ کار اور پرانے بلاگرز کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر سرزنش بھی کرتی رہتی ہے جو میعاری بلاگنگ کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

م۔م۔مغل (ناطقہ)

May 1st, 2009 at 11:32 pm    


طارق راحیل صاحب نے اپنے اظہاریہ کے ماتھے پر یہ عبارت لگا رکھی ہے جو لگتا ہےان کے بارے میں راشد کامران اور آپ دیگر احباب کی بات کے پیشِ نظر بعد میں شامل کی گئی ہے ، بلاگ کا عنوان بھی اب میری پسند کردیا گیا ہے ،
متن یہ ہے:

میری پسند آپ کے لئے یہ میرے بلاگ کا ٹائٹل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کے اس میں آپ کو وہ تحریر ملیں گی کہ جو مجھے پسند ہیں میں اس بات کا حتمی اعلان کرتا ہوں کے اس بلاگ میں زیادہ تر وہ تحریرشامل ہیں جو دوسرے بلاگ اور فورم سے کاپی کی گئی ہیں لہذا اس بلاگ میں موجود تحریر کو ہر گز میری تحریر نہ سمجھا جائے شکریہ۔۔۔ محمد طارق راحیل

موصوف نے اپنے اظہاریہ پر توجیح بیان کی ہے ، امید ہے وہ آئندہ خیال رکھیں گے۔

راشد کامران

May 2nd, 2009 at 12:06 am    


مغل صاحب بلاگ تو ان کی ذاتی چیز ہے ۔۔ اس کے ساتھ وہ جو سلوک چاہیں کریں یہ تو انکا معاملہ ہے اور جن کی تحریروں کا استعمال کیا جارہا ہے انکا مسئلہ ہے۔ اصل مسئلہ سیارہ پر عجیب و غریب صورتحال کا تھا جس پر سیارہ کی انتظامیہ کی بروقت کاروائی کی وجہ سے قابو پالیا گیا ہے اور دوسرے بلاگرز بھی اس معاملے میں احتیاط برتیں گے اور اپنی تحریروں‌ پر بھی نظر رکھیں گے کہ کہاں کہاں‌ ری سائیکل ہورہی ہیں۔۔

عبداللہ

May 17th, 2009 at 2:39 pm    


السلام علیکم
یہاں متضاد رائے کے احباب نظر آرہے ہیں
البۃ انتظامیہ کو تدبر سے کام لینا چاہیے
۔
میں ایک اہم گذارش کرنا چاہتاہوں
میں بلاگ کی دنیا میں بلکل نیا ہوں ہر جگہ بلاگ بلاگ
پڑھتااور سنتارہتاہوں،مجھے بلاگ لکھنے کا بہت شوق ہے
برائے کرم اس کے کچھ بنیادی اصول مکمل طریقہ کے ساتھ بتادیں
آپ سب کی رہنمائی کا محتاج
عبداللہ ابن عبید

ریحان

July 1st, 2009 at 1:46 am    


عبداللہ بھائی آپ کو بلاگنگ میں خوش آمدید ۔۔

میں جب سے بلاگنگ کر رہا ہو خود اس کے کوئی بنیادی اصول جان نہیں سکا ۔۔ کیونکہ کوئی ہے ہی نہیں

مطلب بلاگ آپ کا اپنا عکس ہے ۔۔ آپ کے جو اصول وہی آپ کے بلاگ کے اصول ۔۔ اردو بلاگنگ بس ٹھوڑا ٹیکنیکل ٹرک ہے جو آپ اردو محفل میں جان سکتے ہیں ۔۔ مزید آپ بلاگ بنانے میں مدد چاہتے ہو تو آپ مجھے ای میل کر لیں میں آپ کو آپ کا بلاگ بنا دوگا ۔

[email protected]

اردو بلاگز

April 8th, 2010 at 12:42 pm    


میں نے اردو بلاگرز کےلیے ایک بلاگ ایگریگیٹر تشکیل دیا ہے اور اپنی معلومات کے مطابق بلاگز کو اس میں شامل کر دیا ہے، اگر ممکن ہو تو اسے بلاگ رول میں شامل کریں، شکریہ
http://urdublogs.co.cc

اظہر ناظر..

December 10th, 2011 at 4:43 am    


رشید کامران بھائی،آداب..میں کافی عرصہ سے آپ کا رابطہ تلاش کر رہا ہوں اور دو ایک مرتبہ آپ کے کسی بلاگر دوست کے بلاگ لنک سے اردو سیارہ میں شمولیت کی گزارش بھیج چکا ہوں .میں پیشہ کی اعتبار سے بنکر ہوں اور بسلسلہ ملازمت ٹوکیو میں مقیم ہوں.میں اردو شا عر ہوں اور اردو میرا بلاگ اظہر ناظر شا عری و من کی باتیں کے عنوان سے azharnaazir blogspot com پر دو ماہ سے زائد عرصہ سے موجود ہے .براہ کرم میرا بلاگ ملاحظہ کریں اور اردو سیارہ میں شامل کریں.شکریہ
اظہر ناظر..

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website