دو نئے کھلونے

گذشتہ دنوں دو نئے کھلونے ہمارے کلیکشن کا حصہ بنے تو سوچا کیوں نا تفصیلات بلاگ کی جائیں‌تو جناب ایک تو ہے ہمارا باون انچ ایچ ڈی ٹی وی اور دوسرا بلیو رے پلیر۔
ٹی وی خریدنے کے لیے تو کافی سے زیادہ ریسرچ کرنی پڑی کیونکہ اب اتنے زیادہ متغیر ٹی وی کے میعار کا حصہ بن گئے ہیں کہ ٹی وی کا انتخاب کرنا بھی اب ایک تیکنیکی موضوع معلوم ہوتا ہے۔ خیر جناب کافی سارے برانڈز پر ریسرچ کرنے کے بعد میعار اور قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سام سنگ پر نظر انتخاب ٹہری اور یہ والے حضرت ٹی وی اور یہ والے بلیورے پلیر صاحب کو گھر میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

سام سنگ ایل این 52 اے750  کے اس ماڈل کی سب سے اچھی بات اس کا 120 ہرٹز ہونا اور ساتھ ساتھ اس کا کنٹراسٹ ریشو ایک کے مقابلے میں پچاس ہزار ہے جو اچھی کوالٹی کی پکچر کے لیے بہت ضروری ہے  خاص طور پر جب آپ ہائی ڈیفینیشن کو خوش آمدید کر رہے ہوں‌ اور اس کا ریسپانس ٹائم بھی صرف 4 ملی سیکنڈ ہے جو تیز بدلتے مناظر سے گھوسٹ اثر ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔سام سنگ کے اس ماڈل میں جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اس کا نیٹ ورک انٹرفیس تھا جس کی بدولت نہ‌صرف یہ کہ انٹر نیٹ سے کچھ آر ایس ایس فیڈز ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں بلکہ گھر کے کمپیوٹر پر موجود تصاویر اور ویڈیوز بھی لوکل نیٹ ورک کے ذریعے ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں‌۔ اسکے علاوہ 3 ایچ ڈی ایم آئی، 2 کمپونینٹ، 1 اےوی، 1 وی جی اے اور 1 یو ایس بی پورٹ‌کی سپورٹ کے ساتھ یہ بہت ہی شاندار مشین ہے اور ٹی دیکھنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

From Blog

دوسرے صاحب یعنی سام سنگ پی-2550 بلیو رے پلیر بھی خوب ہیں۔ بلیو رے کوالٹی تو محسوس کرنے کی چیز ہے اور ایک دفعہ جب آپ یائی ڈیف پر ایکشن مووی مثلا دی میٹرکس دیکھ لیں تو پھر سنیما جانے کی ضرورت نہیں‌رہتی۔ اس بلیو رے پلیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بھی انٹر نیٹ سے متصل رہتا ہے‌ اور اپنے آپ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے علاوہ نیٹ فلکس سے مووی براہ راست اسٹریم کرنے اور پینڈورا ریڈیو سے آڈیو اسٹریم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
ایچ ڈی ایم آئی، یو ایس بی اور آپٹیکل ڈیجیٹل آڈیو آؤٹ پٹ کے ساتھ بلیو رے کے شائقین کے لیے یہ ایک بہت ہی بہترین پلیر ہے۔

From Blog

آپ کے تبصرے۔ اب تک کل تعداد ۔ (11)

میرا پاکستان

January 28th, 2009 at 9:21 pm    


ہم نے بھی ساٹھ انچ پلازمہ ٹی وی خریدا ہے مگر بغیر کسی تحقیق کے۔ ہمیں جو کچھ سیلز مین سمجھایا اسی کی سفارش پر ہم نے ایل جی برانڈ منتخب کیا۔ ایک وقت تھا جب ساٹھ انچ کا ٹی وی الیکڑونکس سٹور میں دیکھا کرتے تھے تو بہت بڑا لگا کرتا تھا۔ اب جب سے گھر میں‌آیا ہے تو اتنا بڑا نہیں‌لگتا۔ شاید ہم ٹی وی تھوڑا دور بیٹہ کر دیکھتے ہیں‌شاید اسلیے۔
بلیو رے ہماری بھی شاپنگ لسٹ پر ہے مگر اس کیلیے شاید ابھی اگلے موسم گرما تک انتظار کرنا پڑے گا۔
آپ کو دونوں کھلونے مبارک ہوں۔

ابوشامل

January 28th, 2009 at 11:48 pm    


نئے “کھلونے” مبارک ہوں۔ امید ہے دل جلد نہیں اکتائے گا :)

محمد وارث

January 29th, 2009 at 5:49 am    


مبارک ہو جی آپ کو بہت بہت!

فیصل

January 29th, 2009 at 9:19 am    


مبارکاں جی مبارکاں۔

شکاری

January 29th, 2009 at 1:46 pm    


52 انچ ٹی وی اتنا بڑا کیا کرنا تھا ڈئیر

خیر آپکی اپنی پسند ہے دونوں کھلونے مبارک ہوں

عبدالقدوس

January 29th, 2009 at 10:14 pm    


بھائی یہ سامان کتنے تک کا آیا ہے؟ میرے گھر میں بھی کوئی 60 انچ جگہ فالتو پڑی ہوئی ہے میں نے تو سوچا تھا کہ یہاں پر ایکوریم بنا ڈالوں لیکن پھر پروگرام بدل کر آج کل پلازما پر بھوت سوار ہوا ہے۔۔۔۔

افتخار اجمل بھوپال

January 30th, 2009 at 5:10 am    


اللہ مبارک کرے
اس کے علاوہ کچھ اور اسلئے نہیں لکھ سکتا کہ اس معاملہ میں نااہل ہوں ۔ ٹی میں نے زندگی میں پہلی بار 1977ء کے شروع میں خریدا جب بیوی بچے میرے پاس طرابلس لبیا پہنچ گئے ۔ دوسری بار لبیا سے واپسی پر 1983ء میں خریدہ تھا جو کچھ سال بغیر استعمال کے پڑا رہنے کے بعد پانچ چھ سال قبل کسی ادارے کو فی سبیل اللہ دے دیا کہ وہ اسلامی تعلیم کی ٹیپس اس پر دکھا سکیں ۔ پلیئر کا کبھی شوق ہوا ہی نہیں

راشد کامران

January 30th, 2009 at 12:48 pm    


افضل صاحب شکریہ۔ آپ درست کہہ رہے ہیں گھر لانے کے بعد نہ معلوم کیوں چھوٹا لگتا ہے
ابوشامل صاحب ۔ شکریہ۔۔ امید تو ہے کہ دل نہیں اکتائے گا کیونکہ کمپیوٹر اسی میں پلگ ان کر لیا ہے ۔
محمد وارث صاحب، فیصل صاحب، شکاری صاحب آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
عبدالقدوس صاحب۔ مختلف ڈیلز وغیرہ کے ساتھ 2500 سے 3000 امریکی ڈالر میں اچھا ہوم تھیٹر تیار ہوجائے گا۔ آپ تو ٹیکنیکل آدمی ہیں ایل سی ڈی کی طرف جائیں پلازما کا تیز روشنی میں مزہ ختم ہوجاتا ہے خاص کر دن میں اگر آپ ونڈوز بلائنڈز ہٹا دیں تو بالکل ہی مدھم نظر آتا ہے ویسے آپ کی پسند۔
افتخار اجمل صاحب۔ بہت شکریہ۔ آپ بلیو رے پلیر ٹرائی کریں تصویر کی کوالٹی ایسی عمدہ آتی ہے جیسے اصل ۔۔ ویسے آپ اب ٹی وی نہیں دیکھتے ؟

عبدالقدوس

February 1st, 2009 at 11:31 pm    


شکریہ بھائی چلیں امتحانات سے فارغ ہوکر دیکھتے ہیں اسکو بھی

محمد آصف

March 31st, 2009 at 6:12 am    


بہت اچھا کیا آپ نے۔ آپ کو مبارک ہو۔ کیا کوئ کم قیمت والا ٹی وی ہے۔

راشد کامران

March 31st, 2009 at 12:16 pm    


محمد آصف صاحب‌ بلاگ میں‌خوش آمدید۔۔ ہاں جناب ٹی وی سو ڈالر سے لے کر ایک لاکھ ڈالر تک کے دستیاب ہیں۔۔ آپ درکار فیچرز اور بجٹ کے حساب سے انتخاب کرسکتے ہیں۔ وقتاَ‌فوقتاَ‌ مختلف ڈیلز بھی آتی رہتی ہیں جس کی بدولت ایک اچھا ٹی وی سیٹ مناسب داموں مل جاتا ہے۔

اس بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں

Name *

Mail *

Website