Archive for the سياست Category

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ [...]

32 Comments

قاتلوں کو کچھ نا بولو۔

ہر زخمی اور ہلاک ہونے والے پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن قاتلوں کو کچھ نا بولو وہ معصوم ہیں دشمن کو پہنچانتے نہیں دشمن تو ان صوبوں میں رہتے ہیں جن کا وزیر اعلی شہباز شریف نہیں ہے۔ وہاں حملے کرو پنجاب میں کیوں کررہے ہو۔ چلو ایک قدم آگے بڑھ [...]

14 Comments

تعلیم کے خلاف مہم کیوں؟

بنیادی طور پر تعلیم یا آپ اسے جدید تعلیم بھی کہہ لیں تو قابل اعتراض نا ہوگا  کے میدان میں ہم کس سطح پر کھڑے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ایسی صورت حال میں جب کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں کرنی چاہییں ایک منظم مہم کی [...]

35 Comments

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے [...]

28 Comments

آئیے کیری لوُگر بل پڑھیں۔

کیری لوُگر بل آج کل پاکستان میں ایک عظیم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کسی کے نزدیک یہ پاکستان کی بہترین فتح اور صدر پاکستان کی سفارتی مہارت کا ثبوت ہے تو دوسری طرف اسے بھارت کی فتح قرار دینے والے بھی موجود ہیں۔ اور تو اور پاکستانی فوج نے بھی اس پر اپنے تحفظات [...]

14 Comments

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں اور [...]

24 Comments

کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛

اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں‌تو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں‌ جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ “کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے”۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق [...]

17 Comments

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک اقتباس قارئین کی دلچسپی [...]

12 Comments

کالم نویس – 2

گرمیوں کی چھٹیاں کالم نگار کے لیے نہایت اہم ہوتی ہیں اور کالم نگار کے وہ دیرینہ دوست جو یورپی و امریکی ممالک میں مقیم ہیں ان پر انتہائی بھاری۔ کالم نویسی کیوں کہ اب ایک پیشہ بن چکا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کالم نگار بھی اب پیشہ کرنے لگے ہیں تو کچھ [...]

8 Comments

مُلا نکولا سرکوزی

افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح‌ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی یا [...]

30 Comments

مولانا فضل الرحمن۔ ایک کیفیت

مولانا فضل الرحمن ایک ایسے سیاست دان ہیں جن کے بارے میں آپ کبھی وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس کے خلاف۔ وہ حکومت میں رہ کر اپوزیشن میں ہوتے ہیں اور کبھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر وزارت کے مزے لوٹتے ہیں۔ اپنے فن میں اتنے طاق [...]

16 Comments