Archive for the اردو Category
کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟
کچھ دن پہلے منیر عباسی صاحب نے یہ سوال فیس بک پر لکھا پھر اپنے بلاگ پر بھی پوسٹ کیا جب سے اب تک ذہن سے چپکا ہوا ہے۔۔ یہ ایک اور انداز سے قضا کی آمد دیکھی گئی ہے۔ کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟ کیا خبر شور مچاتی ہوئی لہروں [...]
آپ کیسے ہیں؟ چنچلا۔
ابھی اگلے روز ایک بیکری سے خریداری کرکے کاؤنٹر پر ادائیگی کررہا تھا تو کیشیر نے اچانک “آپ کیسے ہیں” کہہ کر حیران کردیا۔ بظا ہر تو حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ کوئی بھی دو زبانیں بول سکتا ہے لیکن جب آپ ایسے شخص سے اپنی زبان سنتے ہیں جس سے آپ قطعا توقع [...]
چاند کی پریاں
سائنس سے ہمارے تعلقات میں دراڑیں تو اسی دن پڑ گئیں تھیں جب سائنس نے اس بات پر گمراہ کن اصرار کرنا شروع کردیا تھا کہ چاند پر پریاں تو کیا “میری پوسا” کی کوئی بھولی بھٹکی نسل تک دستیاب نہیں۔ آپ خود غور فرمائیں کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ دادی کے اسی سالہ [...]
اردو کی حتمی کتاب۔
نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے [...]
یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیگ کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے [...]
اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان کے اس”یوم اردو بلاگنگ” پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص [...]
اردو وکی پیڈیا۔ ایک صارف کی گزارشات
پس منظر۔ اردو وکی پیڈیا پر اصطلاحات کے حوالے سے خصوصاَ اور استعمال کی جانے والے زبان کے حوالے سے عموماَ مباحثے بلاگز اور دوسرے مختلف فورمز پر ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اردو کے معروف بلاگر ابو شامل نے اپنے بلاگ پر اردو وکی پیڈیا کا عمومی موقف اور اس کے جواب میں [...]
تصاویر بتاں۔
اگلے زمانے خاک ہوئے جب بھلے لوگوں کی وراثت بھی حسینوں کے خطوط اور چند تصاویر بتاں تک محدود تھی۔ یاں تو ای میلِ معجل کا ایک سیل رواں ہے اور ہر لحظہ یہی خیال پریشان کرتا ہے کہ اگر قضاء سے پہلے اپنے اس انمول ذخیرہ کا بندوبست نہ کرسکے تو کیسی رسوائی کا [...]
حقہ ۔۔ زیر زمین وکی پیڈیا سے ایک ورق
مغل فرمانرواؤں کا ذکر چھڑے تو ہمارے ذہن میں نا معلوم کیوں دو تصور ابھرتے ہیں ایک تاج محل اور دوسرا حقہ۔ گو کہ حقے نے براہ راست ہماری ذاتی زندگی میں مخل ہونے کی کوشش نہیں کی لیکن الفت کے انتہائی خطیر ذریعہ اظہار تاج محل کی شان میں رفیق حیات کی جانب سے [...]
خونی غزل
اردو اور شاعری کے تعلق کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اردو سے شاعری نکال دی جائے تو صرف ہندی باقی رہ جاتی ہے۔ کل جب حلوائی کے لونڈے نے جلیبیاں تلتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ نیاز کے لیے جمعرات کے جمعرات بالوشاہیاں لے جانے والی [...]
اردو بلاگرز سے ایک شکایت
آپ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی شان میں ایک پوسٹلکھیے، طالبان کے امیر ملا عمر کی سوانح عمری تحریر کریں یا پھر پاکستان اور پاکستانیوں کی ایسی تیسی کریں یا پھر مذہب، عورتوں اور مردوں کے بارے میں کچھ لکھ بھیجیے۔ غالب امکان ہے کہ آپ کی سائٹس پر تبصروں کی بھرمار [...]
