Archive for the مذہب Category
رد عمل
راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آںغزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ [...]
ہٹلر اور چاند رات
آپ میں سے اکثر نے یہ ویڈیو دیکھ ہی لی ہوگی۔۔ اسے کہتے ہیں تخلیقی عمل اور عمدہ مذاق۔ قارئین کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہٹلر کی رائے سے شاید کئی لوگ اتفاق کریں
کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛
اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیںتو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ “کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے”۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق [...]
ایماں کا درجہ حرارت
ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس [...]
مُلا نکولا سرکوزی
افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی یا [...]
مبارکاں۔۔
لیجیے جناب۔۔ پاکستان کے عوام آپ کو مبارک ہو۔۔ پچھلے کتنے ہی مہینوں آپ ٹھڈے کھاتے رہے، فوجی حکومت سے محاذ آرائی مول لی، شہروں شہروں قریہ قریہ سر پہ خاک ڈالتے رہے اور آپ یہ سمجھتے رہے کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔ دیکھا پھر ہاتھ ہوگیا آپ کے ساتھ۔۔ مجوزہ [...]
حلال تعلیم
سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاںیار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں گے۔
قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟
عید قرباں ویسے تو کئی حوالوں سے منفرد ہے خاص کر شہری لوگ ایک آدھ دن کے لیے جانوروں سے تھوڑا قریب ہوجاتے ہیں اور تازہ گوشت کا مزہ بھی چکھ لیتے ہیں۔ عید پر سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانور کی خریداری سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے چرم قربانی اس سے کہیں [...]
پاگل پن
البرٹ آئن اسٹائن کا کہنا تھا کہ ایک ہی عمل کو بار بار دہرانا اور مختلف نتائج کی توقع کرنا پاگل پن کی نشانی ہے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ سیانا آدمی مستقبل میں جھانک کر پاکستانیوں کے طرز عمل کو دیکھ رہا تھا لیکن یہ طے ہے کہ اس قول کے مطابق [...]
کیا صرف یہودی ذمہ دار ہیں؟
دنیا میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 1۔1 بلین مسلمان بستے ہیں جبکہ اسکے مقابلے میں یہودیوں کی کل تعداد 14 ملین کے قریب ہے۔ تعداد کا یہ فرق اتنا وسیع ہے کہ اس کو سمجھنے کے لیے کسی جمع تفریق کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ فرض کر لیں کہ ایک بلین مسلمان [...]
اسلامی نظام
پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کم و بیش ہر دوسرا شخص اسلامی نظام کے نفاذ کی تجویز پیش کرتا ہے۔ سادہ، موثر اور پرکشش نظر آنے والی اس اصطلاح کا کیا مطلب ہے، اس نظام کی خصوصیات کیا ہیں اور کس طرح جدید دور میں قومیت کے جھنڈے تلے اس کا نفاذ [...]
