Archive for the معاشرہ Category
رد عمل
راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آںغزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ [...]
تعلیم کے خلاف مہم کیوں؟
بنیادی طور پر تعلیم یا آپ اسے جدید تعلیم بھی کہہ لیں تو قابل اعتراض نا ہوگا کے میدان میں ہم کس سطح پر کھڑے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ایسی صورت حال میں جب کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں کرنی چاہییں ایک منظم مہم کی [...]
اردو کی حتمی کتاب۔
نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے [...]
گھر کا چراغ
ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح کے چراغ کی [...]
کانسپریسی پکوڑے
قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیںگے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔ ویسے تو اس میدان میں جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں اور [...]
کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛
اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیںتو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ “کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے”۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق [...]
کھانا گھر۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔ کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی بستی سرجانی [...]
تعلیم بالغاں۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر
پہلی بار بلوغت کے لغوی معنی جان لینے کے بعد ایک تندرست ذہن نوجوان کی تعلیم بالغاں میں دلچسپی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ یہ بات صرف اہل نظر ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ واضح کردینا بہت ضروری ہے کہ اہل نظر سے ہماری مراد اسی کی دہائی کے ضیائی دور میں سن بلوغت [...]
سافٹ ویر پائریسی۔ ایک مکروہ فعل ؟
سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے یاسر عمران مرزا نے اپنے بلاگ میں کچھ نکات پیش کیے۔ افتخار اجمل صاحب نے اگلے روز اپنے بلاگ میں اسی سلسلے میں اپنا موقف بیان کیا اور اسی روز باذوق نے بھی اپنے بلاگ میں اس سلسلے کو موضوع بنایا۔ بلاگرز کے ساتھ ساتھ مبصرین نے بھی اس [...]
اشتہار بازی
تشہیر بذات خود بری چیز نہیں، ‘بازی’ کا لاحقہ استعمال کرکے ہم نے دانستہ اُسے ناپسندیدہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ یوں بھی اردو میں یہ چلن کوئی نیا نہیں، کئی سابقے لاحقے ایسے دستیاب ہیں جن کا مناسب استعمال اچھے خاصے چال چلن والے الفاظ پر بجلی کی طرح گرتا ہے وہیں شرابی کبابی [...]
ایماں کا درجہ حرارت
ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس [...]
